ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ہاتھوں پاکستان کی کراری شکست کا معاملہ پہنچا عدالت ، کیا گیا یہ بڑا مطالبہ

میگا ایونٹ میں ناقص کارکردگی کے بعد جہاں پوری ٹیم تنقید کی زد پر ہے وہیں ایک پاکستانی شخص نے اس معاملہ کو لے کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔

Jun 19, 2019 10:26 AM IST | Updated on: Jun 19, 2019 10:26 AM IST
ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ہاتھوں پاکستان کی کراری شکست کا معاملہ پہنچا عدالت ، کیا گیا یہ بڑا مطالبہ

ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ہاتھوں پاکستان کا کراری شکست کا معاملہ پہنچا عدالت

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ۔ میگا ایونٹ میں ناقص کارکردگی کے بعد جہاں پوری ٹیم تنقید کی زد پر ہے وہیں ایک پاکستانی شخص نے اس معاملہ کو لے کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے گجرانوالا سول کورٹ میں پاکستانی ٹیم کے خلاف عرضی داخل کی ہے ۔

ڈان نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر نے سینئر سول جج رائے افضال کھرل کی عدالت میں ایک عرضی داخل کی ۔ عرضی گزار نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کے دیگر میچوں کو منسوخ کرکے ٹیم کو فوری واپس بلانے کا حکم دیا جائے ۔ ساتھ ہی ساتھ عرضی میں یہ مانگ بھی کی گئی ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا جائے اور پوری کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد کی جائے۔

Loading...

عرضی گزار نے اس کیلئے اپنی دلیل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں عوام بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہوں تو وہاں کرکٹ پر کروڑوں روپے خرچ نہیں کیے جاسکتے۔ عرضی گزار کے مطابق ٹیم کی کارکردگی سے  پاکستانی عوام کی دل آزاری ہوئی اور ملک کا وقار بھی مجروح ہوا۔

قابل زکر ہے کہ 16 جون کو مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کے ہاتھوں پاکستان کی 89 رنوں سے شکست کے بعد جہاں پاکستانی ٹیم کے لیے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل ہوگیا ، وہیں پوری ٹیم سخت تنقید کی زد پر بھی ہے ۔ علاوہ ازیں ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور کپتانسرفراز احمد کی جماہیوں نے بھی پاکستانی شائقین کرکٹ کے غصے کو مزید ہوا دی ۔

Loading...