ورلڈ کپ 2019 : بنگلہ دیش کی ویسٹ انڈیز پر بڑی جیت ، 322 رنوں کا ہدف 51 گیندیں پہلے ہی کیا حاصل

بنگلہ دیش نے عالمی کپ میں اپنے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی اور اب ویسٹ انڈیز کا شکار کرکے پانچ میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کر لی اور پوائنٹس ٹیبل میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Jun 17, 2019 11:28 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 11:28 PM IST
ورلڈ کپ 2019 : بنگلہ دیش کی ویسٹ انڈیز پر بڑی جیت ، 322 رنوں کا ہدف 51 گیندیں پہلے ہی کیا حاصل

بنگلہ دیش کی ویسٹ انڈیز پر بڑی جیت

دنیا کے نمبر ایک آل راؤنڈر شکیب الحسن (ناٹ آوٹ 124) کی شاندار سنچری اور ان کی لیٹن داس (ناٹ آوٹ 94) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 189 رن کی زبردست ناٹ آوٹ ساجھےداری کی بدولت  بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کا آئی سی سی ورلڈ کپ میں پیر کو سات وکٹوں سے اپنا شکار بنالیا۔ بنگلہ دیش نے عالمی کپ میں اپنے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی اور اب بنگلہ دیشی ٹائیگروں نے ویسٹ انڈیز کا شکار کرکے پانچ میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کر لی اور پوائنٹس ٹیبل میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کو پانچ میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس ہار کے بعد اس کے کھاتے میں صرف تین پوائنٹس ہیں۔

ونڈیز نے وکٹ کیپر شائي هوپ (96)، اوپنر ایون لیوس (70) اور شمرن ہٹماير (50) کی شاندار اننگز سے ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں پیر کو 50 اوورس میں آٹھ وکٹ پر 321 رن کا مشکل اسکور بنا لیا۔ لیکن شکیب کی سنچری نے اس اسکور کو بھی کم ثابت کردیا۔ بنگلہ دیش نے 41.3 اوور میں تین وکٹ پر 322 رن بناکر زبردست جیت حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی ونڈیز پر 38 میچوں میں یہ 15 ویں جیت ہے۔

شکیب کی یہ نویں سنچری ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے 202 ون ڈے میں 6000 رن مکمل کرنے کی کامیابی بھی حاصل کر لی۔ شکیب نے محض 99 گیندوں پر ناٹ آوٹ 124 رن کی اننگز میں 16 چوکے لگائے اور پلیئر آف دی میچ بن گئے۔ شکیب کے ساتھ لیٹن داس نے بھی شاندار بیٹنگ کا نمونہ پیش کرتے ہوئے 69 گیندوں پر ناٹ آوٹ 94 رن میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ان میں سے تین چھکے تو شینن گیبریل کے ایک اوور میں تھے۔

Loading...

Loading...