جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز نے ٹیم انڈیا کو دی وارننگ ، ورلڈ کپ میں برابر کروں گا حساب

جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز لنگی اینگڈی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ ان کیلئے بدلہ لینے کا موقع ہوگا ۔

May 19, 2019 02:10 PM IST | Updated on: May 19, 2019 02:10 PM IST
جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز نے ٹیم انڈیا کو دی وارننگ ، ورلڈ کپ میں برابر کروں گا حساب

جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز نے ٹیم انڈیا کو دی وارننگ

جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز لنگی اینگڈی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ ان کیلئے بدلہ لینے کا موقع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس میچ کو پرانی شکست کا بوجھ اتارنے کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ سال 2018 میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو اس کے گھر ہی میں 5-1 سے روند دیا تھا ۔ اینگڈی کے ذہن میں ابھی بھی اس شکست کا درد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ان کا ہم پر قرض باقی ہے ۔

اینگڈی نے ای ایس پی این کرک انفو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ہندوستان سے میچ کو لے کر کافی پرجوش ہوں ، جب وہ یہاں آئے تھے تو انہوں نے ہمارے خلاف اچھا کھیلا تھا ، اس لئے میرے دماغ میں یہ بات چل رہی ہے کہ انہیں جواب دینا ہے ، میرے لئے یہ کافی ایکسائٹنگ میچ ہوگا ۔ مجھے امید ہے کہ دیگر سبھی میچ بھی ایسا ہی ہوگا ۔

Loading...

اینگڈی نے وارننگ دی کہ پوری طرح طاقت سے پروٹیز ٹیم سخت مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک بڑی ٹیم ہے ، ان سے یہ بات چھینی نہیں جاسکتی ۔ لیکن جب وہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتی تھی ، تب کچھ کھلاڑی باہر تھے ، اب وہ کھلاڑی واپس آچکے ہیں ، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے ۔

Loading...