پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا قوی امکان ، ہندوستان کو ہرانے کیلئے انگلینڈ کو توڑنا ہوگا 27 سال پرانا ریکارڈ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آج ہندوستان کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے ہوگا ۔ انگلینڈ کیلئے یہ میچ کرو یا مرو کی لڑائی ہے جبکہ ٹیم انڈیا اس میچ کو جیت کر سیدھے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی ۔

Jun 30, 2019 09:02 AM IST | Updated on: Jun 30, 2019 09:02 AM IST
پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا قوی امکان ، ہندوستان کو ہرانے کیلئے انگلینڈ کو توڑنا ہوگا 27 سال پرانا ریکارڈ

ہندوستان کو ہرانے کیلئے انگلینڈ کو توڑنا ہوگا 27 سال پرانا ریکارڈ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آج ہندوستان کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے ہوگا ۔ انگلینڈ کیلئے یہ میچ کرو یا مرو کی لڑائی ہے جبکہ ٹیم انڈیا اس میچ کو جیت کر سیدھے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی ۔ لیکن انگلینڈ کواس میچ کو جیتنے کیلئے 27 سال پرانا ریکارڈ توڑنا ہوگا ۔

ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا انگلینڈ کے خلاف زبردست ریکارڈ  ہے ۔ ورلڈ کپ میں گزشتہ 27 سال سے ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے ۔ آخری مرتبہ انگلینڈ نے ہندوستان کو 1992 کے ورلڈ کپ میں ہرایا تھا ۔ تب سے لے کر اب تک چھ ورلڈ کپ گزر گئے ہیں ، لیکن انگلینڈ کو ابھی بھی ہندوستان کے خلاف جیت کا انتظار ہے ۔

Loading...

سال 1992 کے بعد 1999 میں ٹیم انڈیا اور انگلینڈ کا مقابلہ ایجبسٹن کے میدان پر ہوا تھا ، جس میں ہندوستان نے انگلینڈ نے 63 رنوں سے ہرادیا تھا ۔ سال 2003 میں ڈربن میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 82 رنوں سے مات دی تھی جبکہ ورلڈ کپ 2011 میں ہندوستان اور انگلینڈ کا میچ تو آپ کو یاد ہی ہوگا ۔ بنگلورو میں دونوں ممالک کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ برابری پر ختم ہوا تھا ۔ ورلڈ کپ میں مجموعی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک سات میچ کھیلے گئے ہیں ۔ دونوں کو تین تین میچوں میں جیت ملی ہے جبکہ ایک میچ برابری پر ختم ہوا ہے ۔

ICC World Cup: भारत को हराने के लिए इंग्लैंड को तोड़ना होगा 27 साल पुराना रिकॉर्ड

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ایجبسٹن کے میدان پر میچ کھیلا جائے گا ۔ اس میدان پر ٹیم انڈیا کا ریکارڈ کافی شاندار ہے ۔ یہاں گزشتہ چھ سال سے ٹیم انڈیا نہیں ہاری ہے ۔ ہندوستان کو یہاں گزشتہ پانچ میچوں میں مسلسل جیت ملی ہے ۔ یہاں ہندوستان کو اب تک 70 فیصدی میچوں میں جیت ملی ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کو یہاں چار میں سے تین میچوں میں جیت ملی ہے۔

Loading...