فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض کو کیوں کیا گیا ٹیم میں شامل ، چیف سلیکٹر اںضمام الحق نے بتائی یہ بڑی وجہ

‏ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے سرفراز احمد کی قیادت میں 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

May 20, 2019 02:08 PM IST | Updated on: May 20, 2019 02:08 PM IST
فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض کو کیوں کیا گیا ٹیم میں شامل ، چیف سلیکٹر اںضمام الحق نے بتائی یہ بڑی وجہ

انضمام الحق ۔ فائل فوٹو ۔

‏ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے سرفراز احمد کی قیادت میں 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں وہاب ریاض اور محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر کا نام پہلے اعلان کردہ ٹیم میں نہیں تھا تاہم وہ سینئر بولر ہیں اور انہیں انگلینڈ میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے، ان کا اکانومی ریٹ اچھا ہے۔ چیف سلیکٹر نے وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ وہاب ریاض کو انگلینڈ میں گیند کرنے کا بہت تجربہ ہے، انہیں شامل کر نے کا مقصد یہ ہے کہ وہ ریورس سوئنگ اچھی کرتے ہیں، ہمیں لگا کہ ٹیم کو وہاب ریاض کی ضرورت ہے۔

Loading...

یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں تیز گیند باز محمد عامر شامل نہیں تھے تاہم انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں اس اسکواڈ میں وہاب ریاض کا نام بھی نہیں تھا ، مگر گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے اب انہیں بھی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

فائنل ٹیم : کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین ،  شاہین آفریدی

Loading...