ٹیسٹ میں سلامی بلے باز بنتے ہی روہت شرما کو ہوا یہ بڑا فائدہ ، وراٹ کوہلی کو ہوگیا نقصان

دوسری اننگز میں پانچ وکٹ لینے والے فاسٹ بولر محمد سمیع دو مقام کی بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے اور انہوں نے 710 پوائنٹس کی اپنی بہترین درجہ بندی حاصل کر لی ہے۔

Oct 07, 2019 08:46 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 08:46 PM IST
ٹیسٹ میں سلامی بلے باز بنتے ہی روہت شرما کو ہوا یہ بڑا فائدہ ، وراٹ کوہلی کو ہوگیا نقصان

ٹیسٹ میں سلامی بلے باز بنتے ہی روہت شرما کو ہوا یہ بڑا فائدہ ، وراٹ کوہلی کو ہوگیا نقصان

طویل عرصے بعد ہندوستانی ٹیم میں واپسی کرنے والے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون وشاکھاپٹنم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کل آٹھ وکٹ لینے کی شاندار کارکردگی کی بدولت پیر کو جاری تازہ آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں لوٹ آئے ہیں جبکہ اس میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے روہت شرما بیٹنگ رینکنگ میں 36 مقام کی لمبی جست لگا کر اپنی بہترین 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

اشون کا 2019 میں یہ پہلا میچ تھا اور انہوں نے پہلی اننگز میں سات اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ لیا۔ اشون کے اس کے ساتھ ہی 350 وکٹ بھی پورے ہو گئے ہیں اور وہ سب سے تیزی سے 350 وکٹ پورے کرنے میں سری لنکا کے سابق آف اسپنر متھیا مرلی دھرن کی برابری پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کارکردگی سے اشون 14 ویں مقام سے 10 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 176 اور 127 رن بنانے والے روہت نے 36 مقام کی لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ اب کیریئر کے بہترین 17 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔ روہت کو اس کارکردگی سے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

Loading...

R Ashwin, cricket, india vs south africa

ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اس میچ میں 20 اور ناٹ آؤٹ 31 رن بنائے ، جس کا انہیں درجہ بندی پوائنٹس میں نقصان اٹھانا پڑا۔ وراٹ کے ریٹنگ پوائنٹس اب 900 سے کم ہو گئے ہیں ۔ ان کے اب 899 ریٹنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور ان کے اور سرفہرست موجود آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ (937) کے درمیان 38 پوائنٹس کا فاصلہ ہو گیا ہے۔ ہندستان کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے مینک اگروال بھی لمبی چھلانگ لگا کر 63 ویں سے 25 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ مینک نے 215 رن بنائے اور اپنی پہلی ہی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل کی ۔ اس دوران اجنکیا رہانے تین مقام گر کر 10 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔

rohit sharma, mohammed shami, indian cricket team, india south africa test, shami biryani, रोहित शर्मा, मोहम्‍मद शमी, शमी बिरयानी, इंडियन क्रिकेट टीम, शमी 5 विकेट, इंडिया साउथ अफ्रीका

دوسری اننگز میں پانچ وکٹ لینے والے فاسٹ بولر محمد سمیع دو مقام کی بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے اور انہوں نے 710 پوائنٹس کی اپنی بہترین درجہ بندی حاصل کر لی ہے۔ بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز سرفہرست ہیں ۔ اشون ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں سرفہرست پانچ میں شمار ہو گئے ہیں جبکہ رویندر جڈیجہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ جڈیجہ نے پہلی اننگز میں 30 رنز بنانے کے علاوہ دو وکٹ لئے جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے 40 رنز بنانے کے علاوہ چار وکٹ بھی لئے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر آل راؤنڈرز میں ٹاپ رینکنگ پر ہیں ۔ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں 111 رنز بنانے والے كوئنٹن ڈی کوک بلے بازوں میں ٹاپ 10 میں شمار ہوتے ہوئے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ پہلی اننگز میں 160 رنز بنانے والے اوپنر ڈین ایلگر کی پانچ مقام کی بہتری کے ساتھ 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Loading...