ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کو لگا بڑا جھٹکا ، گھریلو میچ کے دوران زخمی ہوا یہ آل راونڈر کھلاڑی

مئی کے آخر میں شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل کو اس کے آل راونڈر جو ڈینلی گھریلو ون ڈے کپ کے دوران زخمی ہوگئے ۔

Apr 24, 2019 06:56 PM IST | Updated on: Apr 24, 2019 06:58 PM IST
ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کو لگا بڑا جھٹکا ، گھریلو میچ کے دوران زخمی ہوا یہ آل راونڈر کھلاڑی

ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کو لگا بڑا جھٹکا ، میچ کے دوران زخمی ہوا یہ آل راونڈر

مئی کے آخر میں شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل کو اس کے آل راونڈر جو ڈینلی گھریلو ون ڈے کپ کے دوران زخمی ہوگئے ۔ کینٹ کی طرف سے کھیل رہے ڈینلی نے 69 گیندوں میں 56 رن بنائے ، لیکن اس دوران انہوں نے خود کو زخمی کرلیا ۔ اس کے بعد جو ڈینلی فیلڈنگ کیلئے میدان میں نہیں آئے ۔

اس میچ میں ڈینلی تو زخمی ہوئے ہی ، ساتھ میں ان کی ٹیم کینٹ کو گلوسٹرشر سے شکست کا بھی سامنا کرنا پڑ گیا ۔ گلوسٹرشر نے یہ مقابلہ چھ وکٹوں سے جیت لیا ۔ آپ کو بتادیں کہ جو ڈیلنی اس سیزن میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی جانب سے کھیلے تھے ۔ انہیں صرف ایک میچ میں کھیلنے کا موقع ملا تھا تھا ، جس میں وہ پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد ڈینلی انگلینڈ لوٹ گئے اور اپنے پہلے ہی میچ میں وہ زخمی ہوگئے ۔

جو ڈینلی کی چوٹ اگر سنگین ہوتی ہے تو یہ انگلینڈ کی ٹیم کیلئے بھی بڑا جھٹکا ہوگا ۔ علاوہ ازیں انگلینڈ کے سلامی بلے باز الیکس ہیلس کے بھی ورلڈ کپ میں نہ کھیلنے کی قیاس آرائی کی جارہی ہے ۔ ہیلس نے نجی وہات کی بنیاد پر کرکٹ سے چھوٹ لی ہے۔

انگلینڈ کی پندرہ رکنی ٹیم : جانی بیرسٹو ، جیسن رائے ، جو روٹ ، ایان مورگن ، بین اسٹوکس ، جوس بٹلر ، معین علی ، کرس ووکس ، لیئم پلنکیٹ ، عادل رشید ، مارک ووڈ ، الیکس ہیلس ، ٹام کرنن ، جو ڈینلی اور ڈیوڈ ولی ۔

Loading...

Loading...