کبھی سچن تیندولکر سے اس کھلاڑی کا ہوتا تھا موازنہ ، پھر بھی نہیں کھیل سکا ورلڈ کپ کا کوئی میچ

بی سی سی آئی نے انگلینڈ میں اگلے مہینے سے ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے جس ٹیم کا انتخاب کیا ہے ، اس میں امباتی رائیڈو کو جگہ نہیں ملی ہے ۔ ٹیم میں ان کی غیر موجودگی کو لے کر کئی سینئرکھلاڑی سوالا کھڑا کرچکے ہیں اور یہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے ۔

Apr 17, 2019 02:53 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 02:53 PM IST
کبھی سچن تیندولکر سے اس کھلاڑی کا ہوتا تھا موازنہ ، پھر بھی نہیں کھیل سکا ورلڈ کپ کا کوئی میچ

کبھی سچن تیندولکر سے اس کھلاڑی کا ہوتا تھا موازنہ ، پھر بھی نہیں کھیل سکا ورلڈ کپ کا کوئی میچ

بی سی سی آئی نے انگلینڈ میں اگلے مہینے سے ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے جس ٹیم کا انتخاب کیا ہے ، اس میں امباتی رائیڈو کو جگہ نہیں ملی ہے ۔ ٹیم میں ان کی غیر موجودگی کو لے کر کئی سینئرکھلاڑی سوالا کھڑا کرچکے ہیں اور یہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے ۔ کرکٹر کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے اس پر اپنی رائے رکھتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونا ، ان کے کیرئیر پر سوال کھڑا کرتا ہے ۔ ہرشا بھوگلے نے رائیڈو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح رائیڈو کو طویل انتظار کے بعد موقع ملا ، لیکن وہ ورلڈ کپ میں میچ کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوپائے ۔

سال 2004 میں انڈر 19 کے کپتان رائیڈو کو طویل عرصہ کے بعد 2015 میں پہلا بڑا موقع ملا ۔ کرک بز کے ویڈیو میں ہرشا بھوگلے نے کہا کہ امباتی رائیڈو کے کیریئر کی کہانی کافی الگ ہے۔ رائیڈو ورلڈ کپ 2015 سے پہلے تقریبا ہر میچ میں ٹیم کا حصہ تھے ۔ انہیں ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ اس وقت کے کپتان دھونی نے انہیں کسی بھی ورلڈ کپ میچ میں موقع نہیں دیا ۔ ورلڈ کپ کے بعد وہ ٹیم سے ڈراپ ہوگئے ۔

Loading...

سال 2019 کی ورلڈ کپ ٹیم میں ان کی غیر موجودگی پر انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلےامباتی رائیڈو کو موقع دیا جارہا تھا ۔ ایشیا کپ کے بعد کپتان کوہلی نے ان سے متاثر ہوکر کہا تھا کہ رائیڈو ٹیم میں نمبر چار کی جگہ پر فٹ بیٹھتے ہیں ۔ اس کے بعد سے لگنے لگا تھا کہ رائیڈو کا ورلڈ کپ ٹکٹ یقینی ہے ۔ حالانکہ اس کے بعد ان کے فارم میں گراوٹ آگئی ۔ ورلڈ کپ نزدیک آتے ہی وہ فارم سے باہر ہوگئے اور رن بنانے کیلئے جدوجہد کرتے نظر آئے ۔ ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف ان کا بلا نہیں چلا ۔ ورلڈ کپ میں ان کی جگہ وجے شنکر کو موقع دیدیا گیا ۔

ہرشا بھوگلے نے مزید کہا کہ انہیں اب اس بات کی امید کم ہی ہے کہ رائیڈو کو کبھی ہندوستانی ون ڈے ٹیم میں دوبارہ سلیکٹ کیا جائے گا ۔ رائیڈو پہلے ہی ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں ۔ اس وقت وہ آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگس کی جانب سے کھیل رہے ہیں ۔

Loading...