!آئی سی سی ورلڈ کپ 2019: ٹیم انڈیا بنی چیمپئن تو ملے گا اتنے کروڑ کا انعام

آئی سی سی کے مطابق اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں انعام کے طور پر 1کروڑ ڈالر یعنی تقریبا 70.12 کروڑ روپئے دئے جائیں گے۔

Jul 09, 2019 12:16 PM IST | Updated on: Jul 09, 2019 01:26 PM IST
!آئی سی سی ورلڈ کپ 2019: ٹیم انڈیا بنی چیمپئن تو ملے گا اتنے کروڑ کا انعام

!آئی سی سی ورلڈ کپ 2019: ٹیم انڈیا بنی چیمپئن تو ملے گا اتنے کروڑ کا انعام

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل مقابلہ آج (منگل) کو مینچیسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گزشتہ ریکارڈ پر نظر دوڑائیں تو اس میچ میں ہندستان کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔ ہر کسی کو امید ہے کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ ہندستان ہی لیکر آئے گا۔ ایسے میں اگر یہ بات صحیح ثابت ہوتی ہے اور ٹیم انڈیا ورلڈ کپ پر قبضہ جما لیتی ہے تو ٹیم انڈیا پر پیسوں کی بارش ہوگی۔

آئی سی سی کے مطابق اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں انعام کے طور پر 1کروڑ ڈالر یعنی تقریبا 70.12  کروڑ روپئے دئے جائیں گے۔ اس میں چیمپئن ٹیم کو ایس4 ملین یعنی 28 کروڑ روپئے کا انعام دیا جائے گا۔ وہیں فائنل ہارنے والی ٹیم کو 2 ملین ڈالر یعنی تقریبا 14 کروڑ روپئے دئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سیمی فائنل میں ہارنے والی دو ٹیموں کو  5.5, 5.5  کروڑ روپئے دئے جائیں گے۔۔

Loading...

آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو ملنے والا انعام ومبلڈن کے ونر سے زیادہ ہوتا ہے لیکن فیفا فٹبال ورلڈ کپ سے کافی کم۔ فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی مرد ٹیم کو 261 کروڑ روپئے انعام دیا جاتا ہے جبکہ خواتین فٹبال ٹیم کی ونر کو 27.5 کروڑ روپئے انعام ملتا ہے۔ وہیں ومبلڈن کی بات کریں تو ومبلڈن جیتنے والے مرداور خواتین کھلاڑی کو 19.3 کروڑ روپئے دئے جاتے ہیں۔

Loading...