آئی سی سی ورلڈ کپ 2019: آئی سی سی نے کہا، ہندستان۔پاکستان میچ کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں

آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن نے کہا، ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ ورلڈ کپ کا کوئی میچ شیڈیول پروگرام کے مطابق نہیں ہوگا۔

Feb 20, 2019 07:56 AM IST | Updated on: Feb 20, 2019 09:45 AM IST
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019: آئی سی سی نے کہا، ہندستان۔پاکستان میچ کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں

پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے مد نظر ورلڈ کپ میں ہندستان اور پاکستان کے درمیان میچ کو لیکر لگ رہی اٹکلوں کے درمیان آئی سی سی نے منگل کو کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ 30 مئی سے شروع ہو رہے ورلڈ کپ کے پروگرام میں تبدیلی ہوگی۔ دہشت گردانہ حملے کے مد نظر ہندستان کے سابق کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے کہا تھا کہ ہندستان کو 16 جون کو مانچیسٹر میں پاکستان کے خلاف نہیں کھیلنا چاہئے۔ واضح ہو کہ پلوامہ میں 14 فروری کو دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں سی آر پی ایف کے 40 جوان سے زیادہ شہید ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد پورے ملک میں پاکستان مخالف ماحول بن گیا ہے۔

آئی سی سی کے سی ای اودیو رچرڈسن نے کہا، 'اس خوفناک واقعے سے متاثر لوگوں کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے اور ہم اپنے لوگوں کے ساتھ حالات پر نظر رکھیں گے۔ ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ ایشیا کپ کا کوئی میچ ورلڈ کپ کا کوئی میچ شیڈیول پروگرام کے مطابق نہیں ہوگا۔ کھیل خاص کر کرکٹ میں لوگوں کو قریب لانے اور کمیونٹی  کو جوڑنے کی کمال کی صلاحیت ہے اور ہم اسی بنیاد پر اپنے لوگوں کے ساتھ کام کریں گے۔

Loading...

وہیں بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے کہا، 'ہربھجن نے اپنا موقف رکھا لیکن یہ نہیں کہا کہ اگر ہمیں ان کے خلاف سیمی فائنل یا فائنل کھیلنا پڑے تو کیا ہم نہیں کھیلیں گے۔ ہم افسانوی حالات پر بات کررہے ہیں۔ ہندستان نے 1999 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلا تھا جب کرگل جنگ عروج پر تھی'۔

 

Loading...