ورلڈ کپ سے پہلے سرفراز احمد کا بڑا دعوی ، شعیب ملک اور حفیظ کو لے کر کہہ ڈالی ایسی بات

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Apr 22, 2019 08:10 PM IST | Updated on: Apr 22, 2019 08:10 PM IST
ورلڈ کپ سے پہلے سرفراز احمد کا بڑا دعوی ، شعیب ملک اور حفیظ کو لے کر کہہ ڈالی ایسی بات

سرفراز احمد ( فوٹو کریڈٹ : پی سی بی ٹویٹر) ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ میگا ایونٹ کے دوران اپنی صلاحیت سے زیادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ان کھلاڑیوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائے، میری بھی کوشش ہوگی کہ میں بھی عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتوں۔

Loading...

Loading...