ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان نے کیا بڑا دعوی ، کہی یہ بات

انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہورہے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان نے بڑا دعوی کیا ہے ۔

Apr 21, 2019 04:50 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 04:50 PM IST
ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان نے کیا بڑا دعوی ، کہی یہ بات

پاکستانی بلے باز فخر زمان ۔ فائل فوٹو

انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہورہے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان نے بڑا دعوی کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کرکٹ شائقین کو ایک نیا فخر زمان دیکھنے کو ملے گا۔

فخر زمان نے کہا کہ میں چمپئنز ٹرافی والی پرفارمنس ورلڈ کپ میں دوہرانے کی کوشش کروں گا ۔ ان کے مطابق ورلڈ کپ بڑا ٹورنامنٹ ہے ، پھر بھی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ فخر زمان یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام سے ان کو کافی مدد ملی ہے۔ لوگ اب ایک نیا فخر زمان دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی ۔ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کئی پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ علاوہ ازیں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا ، خطرناک وائرس کا شکار ہوا یہ بڑا کھلاڑی ، ورلڈ کپ سے بھی ہوسکتا ہے باہر

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ : سرفراز احمد(وکٹ کیپر/کپتان)،محمد حفیظ،عابد علی ،محمد حسنین ،امام الحق،فخر زمان،شعیب ملک،محمد رضوان،بابر اعظم،حارث سہیل ،شاداب خان،عماد وسیم،فہیم اشرف،جنید خان،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری اورحسن علی ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے کا بتایا یہ تین فارمولہ ، کیا سرفراز دوہرا پائیں گے 1992 کی تاریخ 

 

Loading...