مکی آرتھر نے دیا بڑا بیان ، محمد عامر کو اب بھی پاکستانی ورلڈ کپ ٹیم میں مل سکتی ہے جگہ ، بس کرنا ہوگا یہ کام

انگلینڈ کی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے ۔ مگر ورلڈ کپ کیلئے اعلان کئے گئے اسکواڈ میں عامر کو جگہ نہیں ملی ہے ۔ تاہم عامر کے پاس اب بھی ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ پانے کیلئے سنہرا موقع موجود ہے۔

Apr 24, 2019 09:43 PM IST | Updated on: Apr 24, 2019 09:44 PM IST
مکی آرتھر نے دیا بڑا بیان ، محمد عامر کو اب بھی پاکستانی ورلڈ کپ ٹیم میں مل سکتی ہے جگہ ، بس کرنا ہوگا یہ کام

محمد عامر ۔ فائل فوٹو : اے ایف پی۔

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کےد ورہ پر پہنچ گئی ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے پریکٹس میچوں کے علاوہ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز بھی کھیلے گی ۔ انگلینڈ کی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے ۔ مگر ورلڈ کپ کیلئے اعلان کئے گئے اسکواڈ میں عامر کو جگہ نہیں ملی ہے ۔ تاہم عامر کے پاس اب بھی ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ پانے کیلئے سنہرا موقع موجود ہے۔

انگلینڈ کیلئے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں نے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بڑا بیان دیا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے پاس ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کا موقع ہے ۔ تاہم انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ محمد عامر بہت اچھا جارہا ہے اور اس کا اٹیٹیوڈ بھی کافی اچھا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں وہ کافی اچھا رہا ہے اور اس کے پاس انگلینڈ میں اس بات کو ثابت کرنے کا موقع ہے کہ وہ ابھی بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ پانے کا مستحق ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : دھماکوں کی آواز سن کر سری لنکا کے اس کھلاڑی کے اڑ گئے تھے ہوش ، منظر دیکھ کر کانپ اٹھی روح

یہی نہیں کپتان سرفراز احمد نے بھی عامر کی حمایت میں باتیں کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں انگلینڈ میں پرفارم کرنے کا ایک موقع دیں گے ۔ ہمارے تیز گیند بازوں کے درمیان ایک اچھا مقابلہ ہوگا ۔ ہمارے پاس چھ تیز گیند باز ہیں ، اس لئے ہم ان کو روٹیٹ کرسکتے ہیں اور کسی پر دباو نہیں آنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ سے پہلے بنگلہ دیش کے اس بلے باز نے مچایا تہلکہ ، 16 چھکے لگا کر بنائی ڈبل سنچری ، نام ہوا یہ بڑا ورلڈ ریکارڈ

 

Loading...