ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی توجہ نہ بھٹکے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنائی یہ نئی حکمت عملی

نئی پالیسی کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کی گرل فرینڈ اور بیویاں ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی ہیں ۔

May 24, 2019 03:20 PM IST | Updated on: May 24, 2019 03:22 PM IST
ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی توجہ نہ بھٹکے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنائی یہ نئی حکمت عملی

ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی توجہ نہ بھٹکے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنائی یہ نئی حکمت عملی

ورلڈ کپ میں اپنے کھلاڑیوں کی توجہ کھیل ہی پر مرکوز رکھنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس نئی پالیسی کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کی گرل فرینڈ اور بیویاں ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی ہیں ۔ ان کی اس نئی پالیسی میں یہ واضح کردیا گیا ہے کہ اگر کھلاڑی کے کنبہ والے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں خود رہنے کا پورا انتظام کرنا ہوگا ۔ پی سی بی کسی بھی طرح کا خرچ برداشت نہیں کرے گا ۔ حارث سہیل کو خاص حالات میں کنبہ کے ساتھ رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان کی ٹیم سب سے پہلے انگلینڈ پہنچی تھی ۔ ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ایک ٹی 20 میچ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی ۔ ون ڈے سیریز کو انگلینڈ نے چار صفر سے اپنے نام کیا تھا جبکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔

اس سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی بیویاں ان کے ساتھ تھیں ۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پی سی بی نے اب انہیں نئی پالیسی کے بارے میں بتادیا ہے ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپیل کی تھی کہ ان کی بیویوں کو ان کے ساتھ انہیں کے کمروں میں رہنے دیا جائے ، جس کو مان لیا گیا تھا ۔ پی سی بی ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسا کچھ نہیں چاہتا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی توجہ بھٹکے ، اسی وجہ سے یہ نئی پالیسی بنائی گئی ہے۔

Loading...

Loading...