کئی کھلاڑی پہنچے سچن تیندولکر کے عالمی ریکارڈ کے نزدیک ، مگر 16 سال بعد بھی نہیں توڑ سکا کوئی

ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کا ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 673 رنز بنانے کا 16 سال پرانا ریکارڈ اس عالمی کپ میں بھی محفوظ رہا ۔

Jul 15, 2019 07:09 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 07:20 PM IST
کئی کھلاڑی پہنچے سچن تیندولکر کے عالمی ریکارڈ کے نزدیک ، مگر 16 سال بعد بھی نہیں توڑ سکا کوئی

سچن تیندولکر ۔ فائل فوٹو ۔

ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کا ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 673 رنز بنانے کا 16 سال پرانا ریکارڈ اس عالمی کپ میں بھی محفوظ رہا ۔ لیگ میچوں کے اختتام کے وقت ایسا لگا رہا تھا کہ سچن کا یہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا ، لیکن سچن ہی نہیں 2007 میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کے 659 رنز بھی محفوظ رہ گئے۔

سچن نے 2003 کے ورلڈ کپ میں 11 میچوں میں 673 رنز بنائے تھے ، جبکہ ہیڈن نے 2007 کے ورلڈ کپ میں 11 میچوں میں 659 رنز بنائے تھے۔ ہندستان کے روہت شرما اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کے پاس سچن اور ہیڈن سے آگے جانے کا مکمل موقع تھا ، لیکن یہ دونوں ہی بلے باز سیمی فائنل میں سستے میں آؤٹ ہو کر اپنی اپنی ٹیموں کو مایوس کر گئے۔

Loading...

روہت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف محض ایک رن بنایا جبکہ وارنر نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں نو رنز بنائے۔ روہت نے اس عالمی کپ کے نو میچوں میں 648 اور وارنر نے 10 میچوں میں 647 رنز بنائے۔ روہت کے اس عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن رہے۔

rohit sharma records

سچن کے ریکارڈ كو آخر میں انگلینڈ کے اوپنر جانی بيرسٹو سے ہی خطرہ تھا ، لیکن بيرسٹو فائنل میں 36 رنز بنا پائے اور سچن کے ریکارڈ سے میلوں دور رہ گئے۔ بيرسٹو نے 11 میچوں میں 532 رنز بنائے۔

Loading...