!ورلڈ کپ2019: سیمی فائنل ہار کر بھی ٹیم انڈیا بنی کروڑ پتی

ورلڈ کپ2019 کے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ سے شکست پانے کے باوجود بھی کروڑ پتی بن کر لوٹے گی۔

Jul 11, 2019 03:56 PM IST | Updated on: Jul 11, 2019 04:05 PM IST
!ورلڈ کپ2019: سیمی فائنل ہار کر بھی ٹیم انڈیا بنی کروڑ پتی

ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست کےبعد میڈیا میں ا س کو لیکر زوروشور سے بحث ہو رہی ہے۔ فینس اور ایکسپرٹ ہار کو لیکر اینالسز کر رہے ہیں لیکن اس ہہار کے باوجود ہندستانی کرکٹ ٹیم عالمی کپ سے کروڑ پتی بن کر لوٹے گی۔ در اصل لندن میں لارڈس کے تاریخی میدان پر ہونے والے فائنل کی ونر ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 4 ملین ڈالر (تقریبا 28 کروڑ روپئے) کا چیک دیا جائے گا۔۔ لیکن سیمی فائنل میں ہارنے والی دو ٹیموں کو  5.5-5.5 کروڑ روپئے دئے جائیں گے۔ آپ کو بتادیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی زیادہ انعامی رقم داؤ پر ہے۔

آپ کو بتادیں کہ چیمپئنس لیگ دنیا کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ ہے۔ اس کی ونر ٹیم کو انعام کے طور پر 150 کروڑ روپئے دئے جاتے ہیں۔ امریکہ میں ہونے والے باسکٹ بال ٹورنامنٹ این بی اے کے چیمپئن کو 139 کرور روپئے دئے جاتے ہیں۔ ان دونوں کے موازنہ میں ون ڈے ورلڈ کپ چیمپئن کو بہت کم روپئے ملتے ہیں۔۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی انعامی رقم۔۔

Loading...

ورلڈ کپ 2019 کی ونر ٹیم کو 28 کروڑ روپئے، ایک ٹرافی اور کھالڑیوں کو ونر بیج  دئے جائیں گے۔

ورلڈ کپ 2019 کی رنر اپ ٹیم کو 14 کروڑ روپئے اور کھلاڑیوں کو رنر اپ بیج دئے جائیں گے۔۔۔ 

ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو  5.5-5.5 کروڑ روپئے دئے جائیں گے۔۔

ورلڈ کپ کے دوران میچ جیتنے والی ٹیم کو 28 لاکھ روپئے ملے ہیں۔

ونر ٹیم کو نہیں ملے گی اوریجنل ٹرافی۔۔

ورلڈ کپ کی ٹرافی 11 کلوگرام وزنی ہوتی ہے۔ یہ سونے اور چاندی سے مل کر بنتی ہے۔ اس کی اونچائی 60 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ اسے بنانے میں ترقیبا 2 ماہ کا وق

یہ گلوب 3 مڑےہوئے کھمبوں کے سہارے ٹکا ہوتا ہے۔ ان 3 کھمبوں کا آکار اسٹمپس اور بیلس کی طرح ہوتا ہے۔ اس ٹرافی کو پہلی مرتبہ 1999 میں بنایا گیا تھا۔۔ 

اصلی ٹرافی آئی سی سی اپنے پاس رکھتا ہے جبکہ رپلیکا ونر ٹیم کو دی جاتی ہے۔

Loading...