محمد عامر کو لے کر پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دیا بڑا بیان ، جان کر فینس ہوجائیں گے خوش !۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر کے پاس ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ پانے کیلئے ابھی ایک اور موقع ہے ۔ محمد عامر اگر انگلینڈ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور پرفارم کرتے ہیں تو ان کو ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ دی جاسکتی ہے۔

Apr 26, 2019 06:24 PM IST | Updated on: Apr 26, 2019 06:48 PM IST
محمد عامر کو لے کر پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دیا بڑا بیان ، جان کر فینس ہوجائیں گے خوش !۔

محمد عامر کی فائل فوٹو۔

انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے دنیا کی سبھی 10 ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستان نے بھی اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ تاہم اس اسکواڈ میں تجربہ کار تیز گیند باز محمد عامر کو جگہ نہیں ملی ہے ، جس کے بعد ہر طرف اس کو لے کر بحث چل رہی ہے۔

اسی بحث کےد وران پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے محمد عامر کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔ پاکستانی نیوز چینل اے آر وائی کے مطابق چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ہم صرف کسی کھلاڑی کو تجربہ کی بنیاد پر ٹیم میں منتخب نہیں کرسکتے ہیں ، اس کیلئے پرفارمنس بھی ضروری ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مزید کہا کہ محمد عامر کے پاس ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ پانے کیلئے ابھی ایک اور موقع ہے ۔ محمد عامر اگر انگلینڈ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور پرفارم کرتے ہیں تو ان کو ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ دی جاسکتی ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : شعیب اختر کا بڑا بیان ، ورلڈ کپ 2019 کا خطاب نہیں جیت سکتا پاکستان ، بتائی یہ بڑی وجہ

چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلا ڑیوں کے لیے ورلڈ کپ کھیلنا خوش قسمتی ہے۔ میں نے 5 ورلڈ کپ کھیلےہیں ۔ پہلے ورلڈ کپ کی خوشی الگ ہی تھی۔ ورلڈ کپ کا دباؤ ہوتا ہے۔ ٹیم کے سبھی کھلاڑی اگر ذمہ داری سے کھیلیں تو نتائج مثبت آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ 2019 : سبھی 10 ممالک کی "افواج" تیار ، جانئے کس کے پاس ہے کونسا ہتھیار

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر محمد عامر انگلینڈ سیریز کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تو انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ دی جاسکتی ہے۔ اب چیف سلیکٹر نے بھی یہی بات کہی ہے ۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے بیانات کے بعد محمد عامر پر انگلینڈ سیریز کے دوران اچھی کارکردگی کیلئے دباو بڑھ گیا ہوگا۔

Loading...