جس میچ میں ٹیم انڈیا ورلڈ کپ سے باہر ہوئی اس نے کیا کرشمہ ، ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کے دیوانے ہوئے شائقین

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں نہ صرف میدان کے اندر بلکہ میدان کے باہر بھی کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔ ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اس مرتبہ ورلڈ کپ کو ریکارڈ توڑ ناظرین ملے ۔

Jul 13, 2019 11:10 PM IST | Updated on: Jul 13, 2019 11:10 PM IST
جس میچ میں ٹیم انڈیا ورلڈ کپ سے باہر ہوئی اس نے کیا کرشمہ ، ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کے دیوانے ہوئے شائقین

(AP Photo)

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں نہ صرف میدان کے اندر بلکہ میدان کے باہر بھی کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔ دراصل ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اس مرتبہ ورلڈ کپ کو ریکارڈ توڑ ناظرین ملے ۔ آئی سی سی نے ایک آفیشیل بیان دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے ۔ آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کے گروپ مرحلے اور سیمی فائنل میچوں کے ڈیجیٹل ناظرین کے اعداد و شمار کی جانکاری دی ہے ، جس نے ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کافی ریکارڈ قائم کردئے ہیں ۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹورنامنٹوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہاٹ اسٹار پر سب سے زیادہ دیکھا گیا ۔ ہاٹ اسٹار پر 2.53 کروڑ لوگوں نے اس میچ کو دیکھا ، جو ایک ریکارڈ ہے ۔ اس سے پہلے ہاٹ اسٹار پر اتنے سارے لوگوں نے ایک ساتھ کوئی میچ نہیں دیکھا تھا ۔

Loading...

برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس کے ذریعہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا براہ راست نشریہ کیا جارہا ہے ۔ چینل پر اب تک دو کروڑ لوگوں نے میچوں کا لطف اٹھایا ہے ۔ گروپ میچوں کے دوران آئی سی سی کے ڈیجیٹل اور سوشل پلیٹ فارم پر 2.6 ارب لوگوں نے ورلڈ کپ سے وابستہ ویڈیوز دیکھے ہیں ۔

آئی سی سی کے ایک سینئر افسر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات سے کافی خوش ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ کپ پورے ورلڈ کپ میں ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹورنامنٹ بن گیا ہے ۔

Loading...