ہندوستان کے خلاف میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے نہیں مانا پی ایم عمران خان کا مشورہ ، ملی کراری شکست

ہندوستان کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔

Jun 16, 2019 11:56 PM IST | Updated on: Jun 16, 2019 11:58 PM IST
ہندوستان کے خلاف میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے نہیں مانا پی ایم عمران خان کا مشورہ ، ملی کراری شکست

ہندوستان کے خلاف میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے نہیں مانا پی ایم عمران خان کا مشورہ ، ملی کراری شکست

ہندوستان کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ہندوستان کے خلاف  ورلڈ کپ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ، جب کسی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گیند بازی کی ۔ اس سے پہلے چھ مواقع پر جس نے بھی ٹاس جیتا ، اس نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ایسے میں سرفراز کے فیصلے نے سبھی کو چونکا دیا ، ویسے ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے بھی کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی ہی کرتے ۔

اس سے پہلے دن میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سرفراز احمد سے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے کہا تھا ۔ لیکن سرفراز نے ان کی بات نہیں مانی ۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کے سرفراز کا فیصلہ پوری طرح الٹا پڑگیا اور ہندوستان نے ایک بڑا اسکور کھڑا کردیا ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے میچ سے پہلے پانچ ٹویٹ کئے تھے ، جس میں انہوں نے ٹیم کو بے خوف ہوکر کھلے دماغ سے کھیلنے کیلئے کہا تھا ۔

Loading...

ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد سے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے کہا تھا ۔ عمران خان نے لکھا تھا کہ جیت کی حکمت عملی کے تحت سرفرازاحمد کو بلے بازوں اور گیند بازوں کے ساتھ جانا چاہئے کیونکہ کام چلاو بلے باز یا گیند باز شاید ہی کبھی دباو میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ خاص کہ آج جیسے دباو والے میچ میں ، جب پچ میں نمی نہ ہو سرفراز کو ٹاس جیت کر بلے بازی کرنی چاہئے ۔

Loading...