وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں کیا یہ تاریخی کمال ، توڑ ڈالا سچن تیندولکر کا بڑا ریکارڈ

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 11 ہزاری بن گئے ہیں اور اس معاملے میں انہوں نے اپنے ملک کے ہی کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Jun 16, 2019 10:25 PM IST | Updated on: Jun 16, 2019 10:25 PM IST
وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں کیا یہ تاریخی کمال ، توڑ ڈالا سچن تیندولکر کا بڑا ریکارڈ

(AP Photo)

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 11 ہزاری بن گئے ہیں اور اس معاملے میں انہوں نے اپنے ملک کے ہی کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔  11 سال سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے وراٹ نے انگلینڈ میں چل رہے ون ڈے ورلڈ کپ میں اتوار کو پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی 77 رن کی اننگز کا 57 واں رن بنانے کے ساتھ ہی یہ کامیابی اپنے نام کر لی ۔ وراٹ 222 ویں اننگز میں اس مقام پر پہنچے جبکہ سچن نے 11 ہزار رنز کے لئے 276 اننگز کھیلی تھیں۔

وراٹ ون ڈے میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے ہندستان کے تیسرے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے ہیں۔30 سالہ وراٹ نے 18 اگست 2008 کو دمبولہ میں سری لنکا کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبو کیا تھا۔ وراٹ تب سے اب تک 230 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔وراٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے 10 ہزار رن پورے کئے تھے اور نو ماہ کے اندر ہی انہوں نے اگلے ایک ہزار رنز بنا ڈالے۔

Loading...

انہوں نے اپنے ڈیبو سال 2008 میں 159 رن بنائے تھے، اس کے بعد 2009 میں 325 رنز، 2010 میں 995 رنز، 2011 میں 1381 رنز، 2012 میں 1026 رنز، 2013 میں 1268 رنز، 2014 میں 1054 رنز، 2015 میں 623 رنز، 2016 میں 739 رنز، 2017 میں 1460 رنز، 2018 میں 1202 رنز اور 2019 میں اب تک 14 میچوں میں 788 رنز بنا چکے ہیں۔وراٹ کے 230 میچوں میں 11،020 رنز ہو گئے ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں میں وراٹ اس وقت نویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے اس ورلڈ کپ میں ہم وطن راہل دراوڑ (10889) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہندستان میں ان سے آگے سورو گنگولی (11363) اور عالمی ریکارڈ حامل سچن تندولکر (18426 رنز) ہیں۔

Loading...