انڈیا بمقابلہ پاکستان: میچ پر خطرہ، مسلسل بارش، میڈان میں کیچڑ، مشینوں کا ہورہا ہےاستعمال

Jun 16, 2019 07:49 AM IST | Updated on: Jun 16, 2019 03:00 PM IST
انڈیا بمقابلہ پاکستان: میچ پر خطرہ، مسلسل بارش، میڈان میں کیچڑ، مشینوں کا ہورہا ہےاستعمال

انگلینڈ میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بارش نے ٹیموں کی نیند اڑا رکھی ہے۔ ٹورنامنٹ کے 4 میچ بارش کے مد نظر رد ہوچکے ہیں اور ابھی آدھاسفر بھی پورا نہیں ہوا ہے۔ ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میچ یعنی ہندستان۔پاکستان کے مقابلے پر بھی بارش کا سایہ ہے۔ یہ مقابلہ اتوار کو مینچیسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان میں کھیلاجانا ہے لیکن مسلسل ہورہی بارش نے کرکٹ کے مداحوں کی نیند اڑارکی ہے۔ میچ کا انتظار کررہے سبھی لوگ دعا کر رہے ہیں کہ بارش نہ آئے اور میچ دیکھنے کوملے۔۔۔

میچ سے ایک دن پہلے سنیچر کو دوپہر میں بارش نہیں ہوئی حالانکہ بادل چھائے رہے لیکن گزشتہ دنوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے میدان کافی گیلا ہے۔ کچھ جگہ پر تو کیچڑ جیسے حالات ہیں  اور اس کے آس۔پاس کی جگہ کور کے نیچے محفوظ ہے لیکن آؤٹ فیلڈ کا میچ کے لائق نہ ہونا پانا فکر کی بات ہے۔ بتادیں کہ ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعرات کو جو میچ ہونا تھا وہ بھی گیلے میدان کے چلتے ردکرنا ہڑاتھا۔ ایسے میں اولڈ ٹریفرڈ کے گراؤنڈ اسٹاف کی اتوار کو اگنی پریکشا ہوگی۔۔۔

india vs pakistan rain, manchester rain, manchester weather,भारत पाकिस्‍तान मैच, मैनचेस्‍टर मौसम, मैनचेस्‍टर बारिश, इंग्‍लैंड बारिश, manchester weather report, manchester weather today, manchester weather 16th june, india vs pakistan world cup match, india vs pakistan match weather forecast, weather report manchester, ind vs pak world cup 2019, manchester weather on sunday

Loading...

Loading...