جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، کے ایل راہل کی چھٹی ، اس کھلاڑی کو ملی جگہ

نوجوان بلے باز شبھمن گل کو تین ٹیسٹ میچوں کی گھریلو گاندھی منڈیلا سیریز کے لیے ہندستانی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبو کا موقع دیا گیا ہے، جو ٹیم سے باہر کئے گئے اوپنر لوکیش راہل کی جگہ لیں گے ۔

Sep 12, 2019 08:47 PM IST | Updated on: Sep 12, 2019 08:47 PM IST
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، کے ایل راہل کی چھٹی ، اس کھلاڑی کو ملی جگہ

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، کے ایل راہل کی چھٹی ، اس کھلاڑی کو ملی جگہ

نوجوان بلے باز شبھمن گل کو دو اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی گھریلو گاندھی منڈیلا سیریز کے لیے ہندستانی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبو کا موقع دیا گیا ہے، جو ٹیم سے باہر کئے گئے اوپنر لوکیش راہل کی جگہ لیں گے ۔ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم دو اکتوبر سے تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے اترے گی جس کا پہلا مقابلہ وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ہندستان نے ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔

ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کی زیر قیادت کمیٹی نے جمعرات کو یہاں ایک میٹنگ میں 26 ستمبر سے وجےنگرم میں کھیلے جانے والے تین روزہ پریکٹس میچ کے لئے روہت شرما کی کپتانی میں بورڈ چیئرمین الیون اور وراٹ کوہلی کی قیادت میں تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لئے ٹیموں کا اعلان کیا ۔

Loading...

ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 سے 6 اکتوبر تک وشاکھاپٹنم میں، دوسرا میچ 10 سے 14 اکتوبر تک پنے میں اور تیسرا ٹیسٹ 19 سے 23 اکتوبر تک رانچی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ ٹیم : وراٹ کوہلی (کپتان) ، مینک اگروال ، روہت شرما، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، هنوما وہاری، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، ردھمان ساہا (وکٹ کیپر) ، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد سمیع، جسپريت بمراه، ایشانت شرما، شبھمن گل ۔

بورڈ الیون ٹیم : روہت شرما (کپتان)، مینک اگروال، پريانك پانچال، ابھیمنیو يشورن، کرونا نائر، سدھیش لاڈ، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، جلج سکسینہ، دھرمندرسنگھ جڈیجہ، اویس خان، ایشان پوریل، شاردل ٹھاکر، امیش یادو۔

Loading...