ویسٹ انڈیز دورہ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، دو نئے چہرے شامل ، خلیل احمد اور محمد سمیع کو بھی ملی جگہ

ممبئی میں کپتان وراٹ کوہلی اور سلیکٹرس کی میٹنگ کے بعد دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ۔

Jul 21, 2019 02:54 PM IST | Updated on: Jul 21, 2019 02:54 PM IST
ویسٹ انڈیز دورہ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، دو نئے چہرے شامل ، خلیل احمد اور محمد سمیع کو بھی ملی جگہ

ویسٹ انڈیز دورہ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، دو نئے چہرے شامل

ویسٹ انڈیز دورہ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ممبئی میں کپتان وراٹ کوہلی اور سلیکٹرس کی میٹنگ کے بعد دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ۔ ٹیم انڈیا میں نودیپ سینی کو پہلی مرتبہ موقع ملا ہے ۔ انہیں ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہیں ٹی 20 ٹیم میں لیگ اسپنر راہل چاہر نیا چہرہ ہیں ۔ وہ ٹی 20 ٹیم میں اپنے بھائی دیپک چاہر کے ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے ۔

ویسٹ انڈیز دورہ کے لئے ہاردک پانڈیا کو آرام دیا گیا ہے ۔ وہیں بمراہ کو ون ڈے ، ٹی 20 میں آرام دیا گیا ہے جبکہ وہ ٹیسٹ سیریز میں کھیلیں گے ۔ علاوہ ازیں ٹیسٹ ٹیم میں ردھمان ساہا کی ڈیڑھ سال بعد واپسی ہوئی ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ ٹیم انڈیا کا ویسٹ انڈیز دورہ تین اگست سے شروع ہوگا ۔

Loading...

ون ڈے ٹیم : وراٹ کوہلی ، روہت شرما ، شیکھر دھون ، کے ایل راہل ، شریس ائیر ، منیش پانڈے ، ریشبھ پنت ، رویندر جڈیجہ ، کلدیپ یادو ، یجویندر چہل ، کیدار جادھو ، محمد سمیع ، بھونیشور کمار ، خلیل احمد ، نودیپ سینی ۔

ٹیسٹ ٹیم : مینک اگروال ، کے ایل راہل ، چتیشور پجارا ، وراٹ کوہلی ، اجنکیا رہانے ، ہنوما وہاری ، روہت شرما ، ریشبھ پنت ، محمد سمیع ، امیش یادو ، آر اشون ، رویندر جڈیجہ ، جسپریت بمراہ ، ایشانت شرما ، ردھمان ساہا ۔

ٹی 20 ٹیم : وراٹ کوہلی ، روہت شرما ، شیکھر دھون ، کے ایل راہل ، شریس ائیر ، منیش پانڈے ، ریشبھ پنت ، کرونال پانڈیا ، رویندر جڈیجہ ، واشنگٹن سندر ، راہل چاہر ، بھونیشور کمار ، خلیل احمد ، دیپک چاہر ، نودیپ سینی ۔

Loading...