تاریخی ٹیسٹ میچ کیلئے ہندوستانی فوج کی خاص تیاری ، ٹاس سے پہلے پیراٹروپرس دیں گے دونوں کپتانوں کو یہ چیز

دوسرا ٹیسٹ میچ کولکاتہ میں گلابی گیند سے کھیلا جائے گا ۔ یہ ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا ، جو دونوں ہی ٹیموں کیلئے تاریخی ہونے والا ہے ۔

Nov 16, 2019 07:38 PM IST | Updated on: Nov 16, 2019 10:50 PM IST
تاریخی ٹیسٹ میچ کیلئے ہندوستانی فوج کی خاص تیاری ، ٹاس سے پہلے پیراٹروپرس دیں گے دونوں کپتانوں کو یہ چیز

وراٹ کوہلی نے توڑا ایم ایس دھونی کا یہ دھماکہ دار ریکارڈ

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو بڑے فرق کے ساتھ شکست دیدی ۔ اب دوسرا ٹیسٹ میچ کولکاتہ میں گلابی گیند سے کھیلا جائے گا ۔ یہ ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا ، جو دونوں ہی ٹیموں کیلئے تاریخی ہونے والا ہے ۔ دونوں ہی ٹیمیں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گی ۔ اس میچ کو یادگار بنانے کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں ۔ جہاں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ایڈن گارڈن میں گھنٹی بجاکر روایتی طور پر میچ شروع کرنے کا اعلان کریں گی ، وہیں ہندوستانی فوج کے پیراٹروپرس دونوں کپتانوں کو گلابی گیند دیں گے ۔

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری اویشیک ڈالمیا نے بتایا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ٹاس سے پہلے پیراٹروپرس دو گلابی گیندوں کے ساتھ وکٹ کے اوپر آئیں گے ۔ ڈالمیا نے کہا کہ فوج ( مشرقی کمان ) کے ساتھ اس سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ میچ شروع ہونے سے پہلے فوج دونوں ممالک کا قومی ترانہ بھی بجائے گی ۔ بعد ازاں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ایڈن گارڈن کی گھنٹی بجائیں گی ۔

اندور ٹیسٹ میچ لال گیند سے کھیلا گیا ، جہاں کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اپنے تجربہ کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ لیکن کولکاتہ میں کوہلی کے سامنے بنگلہ دیش سے زیادہ اپنی ٹیم کو سنبھالنے کا ہی چیلنج ہوگا ، کیونکہ زیادہ تر کھلاڑی پہلی مرتبہ گلابی گیند کا سامنا کریں گے ۔ دراصل ٹیم انڈیا پہلی مرتبہ گلابی گیند سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گی اور اس وجہ سے ٹیم کے کھلاڑیوں کو اس گیند سے کھیلنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے ۔ حالانکہ ٹیم انڈیا نے اندور میں ہی پنک گیند سے پریکٹس شروع کردی تھی ، تاکہ کولکاتہ میں زیادہ پریشانی پیش نہ آئے ۔

یوں تو بین الاقوامی سطح پر پوری ٹیم کیلئے یہ ایک نیا تجربہ ہوگا ، لیکن ٹیم انڈیا کے کچھ کھلاڑی گلابی گیند سے پہلے بھی کھیل چکے ہیں ۔ تاہم کپتان وراٹ کوہلی کیلئے گلابی گیند کا تجربہ بالکل نیا ہوگا ۔ چتیشور پجارا ، اجنکئے رہانے اور وکٹ کیپر بلے باز ساہا گلابی گیند سے پہلے بھی کھیل چکے ہیں ، مگر زیادہ تر کھلاڑیوں کے پاس اس کا تجربہ نہیں ہے ۔

Loading...