ہندوستانی گیندبازوں کی شاندار کارکردگی ، بنگلہ دیش کی ٹیم 150 پر سمٹی ، ٹیم انڈیا نے بنایا ایک وکٹ پر 86 رن

محمد سمیع کی قیادت میں تیز گیندبازوں کی زبردست کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہندستان نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے ہی دن 150 پر سمیٹ دیا۔

Nov 14, 2019 04:52 PM IST | Updated on: Nov 14, 2019 05:06 PM IST
ہندوستانی گیندبازوں کی شاندار کارکردگی ، بنگلہ دیش کی ٹیم 150 پر سمٹی ، ٹیم انڈیا نے بنایا ایک وکٹ پر 86 رن

ہندوستانی گیندبازوں کی شاندار کارکردگی ، بنگلہ دیش کی ٹیم 150 پر سمٹی ۔ فوٹو : نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

محمد سمیع کی قیادت میں تیز گیندبازوں کی زبردست کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہندستان نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے ہی دن جمعرات کو 150 پر سمیٹ دیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کا یہ فیصلہ سرے سے غلط ثابت ہوا اور اپنے اوپنروں کو 12رن پر گنوانے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم مقابلے میں واپسی نہیں کرسکی اور اس کی پہلی اننگز 58.3 اوور میں 150 رن پر ختم ہو گئی۔ ادھر ہندوستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رن بنالئے تھے ۔ چتیشور پجارا 43 اور مینک اگروال 37 رن بنا کر کریز پر موجود تھے ۔ ٹیم انڈیا کو روہت شرما کی شکل میں پہلا جھٹکا لگا ۔ روہت شرما چھ رن بناکر ابو زائد کا کا شکار بن گئے ۔

محمد سمیع نے 13 اوور میں 27 رن پر تین وکٹ ، ایشانت شرما نے 12 اوور میں 20 رن پر دو وکٹ ، امیش یادو نے 14.3 اوور میں 47 رن پر دو وکٹ اور آف اسپنرروی چندرن اشون نے  16 اوور میں 43 رن دو وکٹ لئے ۔ لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کو حالانکہ کوئی وکٹ نہیں ملا ، لیکن انہوں نے ایک کھلاڑی کو رن آوٹ کیا ۔

Loading...

بنگلہ دیش کی طرف سے مشفق الرحیم نے سب سے زیادہ 43 اور کپتان مومن الحق نے 37  رن بنائے۔ بنگلہ دیش نے لنچ ت تک 63 رن پر تین وکٹ اور چائے کے وقفہ تک 140 رن پر سات وکٹ گنوائے ۔ چائے کے وقفہ کے بعد اس کے باقی تین وکٹ گرے اور اس کی اننگز بہت سستے میں نمٹ گئی۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، لیکن اس کی شروعات کافی خراب رہی اور اس کی اوپننگ جوڑی 12 رن بناکر پویلین چلی گئی ۔ امروٌالقیس نے 18 گیندوں میں ایک چوکا لگاکر چھ رن بنائے جنہیں تیز گیند باز امیش یادو نے اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ کرایا  ۔ جبکہ شادمان اسلام 24 گیندوں میں ایک چوکا لگاکر چھ رن پر ایشانت شرما کا شکار بن گئے۔ ہولکر میدان کی اچھال بھری پچ پر پہلے ہی تیز گیند بازوں کا دبدبہ مانا جارہا تھا جسے ہندستانی گیند بازوں نے ثابت بھی کیا۔ لنچ سے پہلے محمد متھن کو تجربہ کار گیند باز محمد سمیع نے ایل بی ڈبلیو کرکے ہندستان کوتیسری کامیابی لائی۔ متھن نے 13رن بنائے۔

لنچ کے بعد بنگلہ دیشی اننگز نے ہندستانی گیند بازوں کے دباو کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور دوسرے سیشن میں اس نے چار وکٹ گنوائے۔ لنچ کے بعد آوٹ ہونے والے پہلے بلے باز مومن الحق تھے ، جنہیں اشون نے بولڈ کیا ۔ بنگلہ دیش کا چوتھا وکٹ 99 رن کے اسکور پر گرا۔ اشون نے محمود اللہ کو بھی ٹیم کے 115رن کے اسکور پر بولڈ کردیا ۔ حق نے 80 گیندوں پر 37 رن میں چھ چوکے لگائے جبکہ محمود اللہ 30 گیندوں پر دس رن ہی بنا سکے۔

مشفق الرحیم جم کر کھیل رہے تھے لیکن سمیع نے انہیں بولڈ کرکے پویلین کا راستہ دکھا دیا۔ رحیم نے 105 گیندوں پر 43 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ رحیم کا وکٹ 140 کے اسکور پر گرا۔ بنگلہ دیش نے اپنے آخری پانچ وکٹ صرف 10 رن جوڑکر گنوائے۔ مہدی حسن کو سمیع  نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ لٹن داس کو ایشانت نے وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ تیج الاسلام جڈیجہ کے شاندار تھرو پر رن آوٹ ہوئے اور امیش یادو نے آخری بلے باز عبادت حسین کو بولڈ کرکے بنگلہ دیش کی اننگز 150 پر سمیٹ دیا۔

Loading...