وراٹ کوہلی نے لگائی دوہری سنچری تو بیوی انوشکا شرما نے سب کے سامنے کیا پیار کا اظہار

ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کی بہترین ناٹ آؤٹ 254 کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 7 ویں دوہری سنچری لگاکر تاریخ رقم کی۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ دوہری سنچری لگانے والے ہندستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Oct 12, 2019 05:00 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 05:06 PM IST
وراٹ کوہلی نے لگائی دوہری سنچری تو بیوی انوشکا شرما نے سب کے سامنے کیا پیار کا اظہار

پونے: ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کی بہترین ناٹ آؤٹ 254 کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 7 ویں دوہری سنچری لگاکر تاریخ رقم کی۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ دوہری سنچری لگانے والے ہندستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے وریندر سہواگ اور سچن تیندولکر کے بعد سب سے تیزی سے اس اعدادوشمار تک پہنچنے والے ہندستانی بن گئے ہیں۔ پونے میں کوہلی کی شاندار بلے بازی نے لوگوں کو ان کا دیوانہ بنا دیا ہے۔ صرف فینس ہی نہیں ان کی بیوی انوشکا شرما بھی دوہری سنچری کے بعد کافی خوش نظر آئیں۔ وراٹ کوہلی کی دوہری سنچری لگاتے ہی انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر اپنے پیار کا اظہار کیا۔ انوشکا نے دل کی اموجی کے ساتھ وراٹ کوہلی کی تصویر کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔

"virat

Loading...

Loading...