ٹیم انڈیا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے پہلے جنوبی افریقہ کے اس کھلاڑی نے کیا بڑا دعوی ، کہی یہ بات

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ریسی وین ڈیر ڈسین نے ہندستان کے خلاف ہونے والی ٹوئنٹی -20 سیریز سے پہلے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا تجربہ ہندستان کے خلاف ان کی ٹیم کے کام آئے گا۔

Sep 12, 2019 09:10 PM IST | Updated on: Sep 12, 2019 09:10 PM IST
ٹیم انڈیا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے پہلے جنوبی افریقہ کے اس کھلاڑی نے کیا بڑا دعوی ، کہی یہ بات

ٹیم انڈیا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کے اس کھلاڑی نے کیا بڑا دعوی، کہی یہ بات

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ریسی وین ڈیر ڈسین نے ہندستان کے خلاف ہونے والی ٹوئنٹی -20 سیریز سے پہلے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا تجربہ ہندستان کے خلاف ان کی ٹیم کے کام آئے گا۔ جنوبی افریقہ کو ہندوستان کے خلاف تین ٹوئنٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ، جس کا پہلا میچ 15 ستمبر کو دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔ سریز کی تیاری سے متعلق ڈسین نے کہا کہ كوئنٹن ڈی کوک اور ڈیوڈ ملر نے ہندوستان میں کافی کرکٹ کھیلی ہے۔ ہم ان سے یہاں کے حالات کے بارے میں معلوم کر رہے ہیں ، جس سے ہم ہندستان کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ڈی کوک کی قیادت میں ہندوستان کے خلاف کھیلنے کیلئے اترے گی جبکہ ڈسین ٹیم کے نائب کپتان بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں دو مشکل ٹریننگ سیشن گزارے ہیں اور اب دو ٹریننگ سیشن اور باقی ہیں ۔ یہاں کافی گرمی ہے اور سیریز شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے یہاں آنا ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ ڈی کوک کی کپتانی پر ڈسین نے کہا کہ ڈی کوک ایک شاندار کپتان ہیں۔ وہ زیادہ بات نہیں کرتے ، لیکن جب بولتے ہیں تو انتہائی متوازن اور ضرورت کے مطابق بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کو کئی میچ جتائے ہیں اور ٹیم میں سب ان کا احترام کرتے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک مضبوط کپتان ثابت ہوں گے۔

Loading...

آئی پی ایل کا تجربہ ہندستان کے خلاف کام آئے گا: ڈسین

ڈسین نے کہا کہ ہم نے یہاں کے ماحول کو دیکھا ہے۔ پچھلی مرتبہ جب ہم یہاں کھیلے تھے ، تو ہماری ٹیم نے ہندستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ یہ پچ بلے بازی کے لئے کافی اچھی ہے ۔ باؤنڈری 65 میٹر کی ہے اور زیادہ بڑی نہیں ہے ۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہندستان ایک مضبوط چیلنج ہے اور ہم اس کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ جب ہم عالمی کپ میں کھیلے تھے اور وہاں ہماری کارکردگی مایوس کن رہی تھی ۔ لیکن اب ٹیم گزشتہ باتیں بھول کر نئی شروعات کرنے جا رہی ہے ۔ ٹیم کا کوچنگ عملہ نیا ہے اور ہم نے ان سے ایک بہتر ٹیم کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آنے کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے ۔ ٹیم میں کئی نئے کھلاڑی شامل ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کھلاڑی نے کہا کہ ہندستان دنیا کے مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور خاص طور پر گھریلو میدان میں ۔ انہوں نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلی ہے۔ یہ ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے ۔ ہم گزشتہ کچھ وقت سے میدان سے باہر ہیں اور کھلاڑیوں میں جوش ہے۔

Loading...