ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیا بڑا اعلان ، اٹھایا یہ قدم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اس کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

Jul 17, 2019 09:21 PM IST | Updated on: Jul 17, 2019 10:18 PM IST
ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیا بڑا اعلان ، اٹھایا یہ قدم

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیا بڑا فیصلہ ، اٹھایا یہ قدم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اس کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی مدت اس ماہ 31 جولائی کو ختم ہورہی تھی۔ اتوار کے روز انگلینڈ میں اختتام پذیر ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی اور اس کے انتخاب کے سلسلے میں کافی سوال اٹھائے گئے تھے۔ انضمام الحق نے بدھ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس فیصلے کی اطلاع دے دی ہے۔

انضمان الحق نے کہاکہ ’’میں گزشتہ تین برس سے زیادہ وقت سے چیف سلیکٹر کے عہدے پر فائز تھا اور میں نے اپنے معاہدہ کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ستمبر میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2020 اور پھر 2023 میں مردوں کا آئی سی سی ورلڈ کپ ہونا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ صحیح وقت ہے جب پی سی بی کو اپنا نیا چیف سلیکٹر کا انتخاب کرلینا چاہیے ، جو بورڈ میں نئے خیالات اور نئی توانائی کے ساتھ کام کرے‘‘۔

Loading...

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے انضمام الحق نے کہاکہ ’’میں نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان سے بات کرکے پیر کو ہی انہیں اپنے فیصلے سے مطلع کر دیا تھا۔ میں سلیکشن کمیٹی کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘‘۔ 49 سالہ انضمام نے یہ بھی واضح کر دیا کہ بورڈ نے اگرچہ انہیں اس عہدے پر برقرار رہنے کے لئے کسی طرح کی پیشکش نہیں کی ہے۔ انہوں نے عالمی کپ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کو بھی اچھا بتایا اور ٹیم کی تعریف کی۔ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے سے چوک گئی تھی۔

انضمام الحق کو اپریل 2016 میں پاکستان بورڈ نے چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا۔ ان کے دور میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی حاصل کرنے جیسی بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ اگرچہ ورلڈ کپ ٹیم میں اپنے رشتہ دار کے انتخاب کے سلسلے میں حق پر کافی تنقید کی گئی تھی۔

Loading...