کے کے آر بمقابلہ آر سی بی : اے بی ڈی ویلیئرس ٹیم سے باہر ، جسپریت بمراہ کی باونسر سے بگڑی طبیعت !۔

ڈی ویلیئرس کی جگہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کلاسین کو موقع دیا گیا ۔ وہیں ڈیل اسٹین کو بھی بنگلورو نے پلیئنگ الیون میں جگہ دی ہے۔

Apr 19, 2019 10:48 PM IST | Updated on: Apr 19, 2019 10:48 PM IST
کے کے آر بمقابلہ آر سی بی : اے بی ڈی ویلیئرس ٹیم سے باہر ، جسپریت بمراہ کی باونسر سے بگڑی طبیعت !۔

فوٹو کریڈٹ : آر سی بی۔

آئی پی ایل کے 35 ویں میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ٹاس جیت پر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ ویسے ٹاس سے پہلے ہی وراٹ کوہلی کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ۔ اے بی ڈی ویلیئرس اس مقابلہ سے باہر ہوگئے۔ آر سی بی نے ڈی ویلیئرس کو آرام دیا ہے۔ ڈی ویلیئرس کی جگہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کلاسین کو موقع دیا گیا ۔ وہیں ڈیل اسٹین کو بھی بنگلورو نے پلیئنگ الیون میں جگہ دی ہے۔

دراصل ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں ڈی ویلیئرس کے ہیلمٹ پر گیند لگ گئی تھی۔ جسپریت بمراہ کی باونسر سیدھے ڈی ویلیئرس کے ہیلمٹ پر جا لگی تھی ۔ ممبئی انڈینس کے خلاف 19 ویں اوور میں ڈی ویلیئرس دو چوکے لگا چکے تھے ۔ اس کے بعد بمراہ نے باونسر سے حملہ کیا جو ڈائریکٹ ان کے ہیلمٹ پر جا لگی۔

ڈی ویلیئرس نے اس میچ میں 51 گیندوں میں 75 رن بنائے تھے ۔ ڈی ویلیئرس نے چار چھکے اور چھ چوکےلگائےتھے ۔ حالانکہ اس کے باوجود بنگلورو کی ٹیم یہ میچ ہار گئی تھی ۔ بنگلورو کی ٹیم 8 میں سے سات میچ ہار چکی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔

Loading...

Loading...