آئی پی ایل 2019 :  دہلی کو ہرا کر فائنل میں پہنچی چنئی سپرکنگس ، خطاب کیلئے ممبئی انڈینس سے ہوگا مقابلہ

آئی پی ایل 2019 کے دوسرے کوالیفائر میں دہلی کیپٹلس کو شکست دے کر چنئی سپرکنگس فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اب فائنل میں اس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا ۔

May 10, 2019 11:17 PM IST | Updated on: May 10, 2019 11:17 PM IST
آئی پی ایل 2019 :  دہلی کو ہرا کر فائنل میں پہنچی چنئی سپرکنگس ، خطاب کیلئے ممبئی انڈینس سے ہوگا مقابلہ

دہلی کو ہرا کر فائنل میں پہنچی چنئی سپرکنگس ۔ فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

آئی پی ایل 2019 کے دوسرے کوالیفائر میں دہلی کیپٹلس کو شکست دے کر چنئی سپرکنگس فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اب فائنل میں اس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے 9 وکٹ پر 147 رن بنائے ، جس کو چنئی سپرکنگس نے 19 اوورس میں چار وکٹ کھوکر 151 رن بناکر حاصل کرلیا ۔

دہلی کیپٹلس کی جانب سے ریشبھ پنت نے سب سے زیادہ 38 رن بنائے۔ اس کے علاوہ پرتھوی شا نے پانچ رن ، شیکھر دھون نے 18 رن ، کولن منرو نے 27 رن ، کپتان سریش ائیر نے 13 رن ، اکشر پٹیل نے تین رن ، رودرفورڈ نے 10 رن ، کیمو پال نے تین رن ، امت مشرا نے چھ رن ، بولٹ نے چھ رن اور ایشانت شرما نے 10 رن بنائے ۔ چنئی کیلئے دیپک چاہر ، براوو ، ہربھجن سنگھ اور جڈیجہ نے دو دو وکٹ لئے جبکہ عمران طاہر کو ایک وکٹ ملی ۔

ہدف کے تعاقب میں اتری چنئی کیلئے دونوں سلامی بلے بازوں نے شاندار اننگز کھیلی ۔ فاف ڈوپلیسس نے 39 گیندوں میں 50 رن بنائے جبکہ شین واٹسن سے 32 گیندوں میں 50 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ سریش رینا نے 11 رن ، رائیڈو نے ناٹ آوٹ 20 رن اور دھونی نے 9 رن بنائے۔ دہلی کیلئے ٹرینٹ بولٹ ، ایشانت شرما ، اکشر پٹیل اور امت مشرا نے ایک ایک وکٹ لئے۔

Loading...

Loading...