کمر درد ٹھیک ہوتے ہی دکھا ایم ایس دھونی کا باہوبلی اوتار ، اب کوہلی پر برسے گا "قہر "!۔

لگاتار 121 میچوں تک چنئی کیلئے کھیلنے والے دھونی کو حیدرآباد کے خلاف آرام لینا پڑگیا تھا ، لیکن اتوار کو کوہلی کی آر سی بی سے میچ سےپہلے دھونی پریکٹس کرتے ہوئے نظر آئے ، جس میں انہوں نے ایسا شارٹ مارا کہ پاس میں لگا نیٹ بھی گیند کو روک نہیں پایا۔

Apr 21, 2019 06:17 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 06:17 PM IST
کمر درد ٹھیک ہوتے ہی دکھا ایم ایس دھونی کا باہوبلی اوتار ، اب کوہلی پر برسے گا

ایم ایس دھونی ۔ فوٹو : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

ایم ایس دھونی کی فٹنس اور طاقت کون نہیں جانتا ہے۔ گراونڈ پر وکٹ کیپنگ ہو یا رننگ دھونی کئی مرتبہ اپنی فٹنس سے فینس کو حیران کرچکے ہیں ، لیکن حال ہی میں پیٹھ میں درد کی شکایت ہونے کی وجہ سے ان کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں آرام ملا تھا ۔ ورلڈ کپ سے پہلے دھونی کی فٹنس کو لے کر مداح بھی کافی پریشان تھے ۔ حالانکہ اب دھونی کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے ، اس میں وہ کافی فٹ نظر آرہے ہیں۔

لگاتار 121 میچوں تک چنئی کیلئے کھیلنے والے دھونی کو حیدرآباد کے خلاف آرام لینا پڑگیا تھا ، لیکن اتوار کو کوہلی کی آر سی بی سے میچ سےپہلے دھونی پریکٹس کرتے ہوئے نظر آئے ، جس میں انہوں نے ایسا شارٹ مارا کہ پاس میں لگا نیٹ بھی گیند کو روک نہیں پایا۔

آپ کو بتادیں کہ دھونی کے بغیر چنئی 10 سال بعد میدان پر اتری تھی ۔ اس سے پہلے 2010 میں ایسا ہوا تھا ۔ دھونی اپنی فٹنس کا کافی خیال رکھتے ہیں۔ جب وہ نوجوان تھے تو فٹنس کیلئے گراونڈ پر کافی زیادہ وقت دیتے تھے ۔ حالانکہ اب کئی انٹرویو میں وہ بتاچکے ہیں کہ جیسے جیسے ان کی عمر بڑھ رہی ہے ، ویسے ویسے وہ فٹنس کیلئے جم میں پسینہ بہاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا ، خطرناک وائرس کا شکار ہوا یہ بڑا کھلاڑی ، ورلڈ کپ سے بھی ہوسکتا ہے باہر

 

Loading...