تین سال میں دوسری مرتبہ ہوا یہ "حادثہ" ، گیند – بلے کی دلچسپ جنگ میں پھر ہار گیا ہندوستانی کھلاڑی

ایک وقت آرام سے جیت حاصل کرتی نظر آرہی دہلی کو حیدرآباد کے گیند باز خلیل احمد نے آخری اوور میں پھنسا ہی دیا تھا ۔ ویسے اس میچ میں دہلی نے بازی مارلی ، لیکن خلیل احمد اور کیمو پال کی جنگ نے اس کو یادگار بنادیا ۔

May 09, 2019 11:06 AM IST | Updated on: May 09, 2019 11:26 AM IST
تین سال میں دوسری مرتبہ ہوا یہ

فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

آئی پی ایل 12 کیلئے ایلیمنیٹر مقابلہ میں دہلی کیپٹلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو دو وکٹ سے ہرا کر کوالیفائر دو میں جگہ بنالی ہے ۔ اب جمعہ کو کوالیفائر دو میں اس کا مقابلہ چنئی سپر کنگس سے ہوگا اور اس میں کامیاب ہونے والی ٹیم 12 مئی کو ممبئی انڈینس کے خلاف فائنل میچ کھیلے گی ۔

دہلی کیپٹلس کا کوالیفائر 2 میں پہنچنا کافی حد تک نوجوان بلے باز ریشبھ پنت کی اننگز پر منحصر رہا ۔ حالانکہ ایک وقت آرام سے جیت حاصل کرتی نظر آرہی دہلی کو حیدرآباد کے گیند باز خلیل احمد نے آخری اوور میں پھنسا ہی دیا تھا ۔ ویسے اس میچ میں دہلی نے بازی مارلی ، لیکن خلیل احمد اور کیمو پال کی جنگ نے اس کو یادگار بنادیا ۔

Loading...

حیدرآباد نے آخری اوور میں پانچ رن بچانے کا مشکل چیلنج اپنے نوجوان تیز گیند باز خلیل احمد کو دیا ۔ انہوں نے 20 ویں اوور میں پہلی چار گیند کافی شاندار پھینکیں ، لیکن کیمو پال نے پانچویں گیندپر چوکا لگاکر ٹیم کو کوالیفائر 2 میں پہنچادیا ۔ مزید دار بات یہ ہے کہ خلیل او رکیمو پال آمنے سامنے تھے تو ان دنوں کو دیکھ کر 2016 میں ہوئے انڈر 19 ورلڈ کپ کی یادیں تازہ ہوگئیں ۔ جبکہ اس دوران کمنٹیٹر بھی ان دونوں کھلاڑیوں کی باتیں کرتے نظر آئے ۔

آپ کو بتادیں کہ 2016 انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز اور ہندوستان نے جگہ بنائی تھی ، جبکہ آخری اوور میں خلیل اور کیمو پال کا آمنا سامنا ہوا تھا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقابلہ میں بھی کیریبیائی کھلاڑی ( کیمو پال ) نے بازی ماری تھی ۔ 14 فروری 2016 کو کھیلے گئے اس مقابلہ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر ہندوستانی ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت کی تھی اور ہندوستانی ٹیم صرف 145 رن بناکر ہی ڈھیر ہوگئی تھی ۔ حالانکہ چھوٹا ہدف ہونے کے باوجود ویسٹ انڈیز کو 49.3 اوورس میں جیت ملی تھی ۔

Loading...