آئی پی ایل 2019 : سن رائزرس حیدرآباد نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 9 وکٹوں سے روندا

آئی پی ایل 2019 کے 38 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر اور بیرسٹو کی طوفانی اننگز کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو شکست دیدی ہے۔

Apr 21, 2019 07:28 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 07:28 PM IST
آئی پی ایل 2019 : سن رائزرس حیدرآباد نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 9 وکٹوں سے روندا

فوٹو :آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

آئی پی ایل 2019 کے 38 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر اور بیرسٹو کی طوفانی اننگز کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو شکست دیدی ہے۔ کولکاتہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 159 رن بنائے ۔ سن رائزرس نے اس ہدف کو صرف ایک وکٹ کھوکر 15 اوورس میں ہی حاصل کرلیا ۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی طرف سے سلامی بلے باز کرس لن نے 51 رن بنائے جبکہ سنیل نارائن نے 8 گیندوں میں 25 رن بناکر کے کے آر کو اچھی شروع دلائی ۔ نارائن نے تین چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ نارائن کے آوٹ ہونے بعد ٹیم لڑکھڑاگئی ۔ شبھم گل تین رن جبکہ نتیش رانا 11 رن اور کارتک چھ رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ بعد میں آر کے سنگھ نے 30 رن کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ رسیل نے 15 ، پیوش چاولہ نے چار اور کریپپا نے 9 رن بنائے۔ حیدرآباد کیلئے بھونیشور کمار نے دو ، خلیل احمد نے تین اور سندیپ اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ لئے۔

ہدف کے تعاقب میں اتری حیدرآباد کی شروعات کافی اچھی رہی اور دونوں سلامی بلے بازوں نے تابڑتوڑ بلے بازی کی ۔ حیدرآباد کو پہلا جھٹکا 131 رن کے مجموعی اسکور پر لگا۔ ڈیوڈ وارنر 38 گیندوں پر تین چوکے اور پانچ چھکے کی مدد سے 67 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ تاہم دوسرے سلامی بلے باز بیرسٹو آخر تک 43 گیندون میں 80 رن بناکر کریز پر موجود رہے ۔ بیرسٹو نے سات چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ اس کے علاوہ ولیمسن نے 8 رن بنائے۔ پرتھوی راج کو وارنر کی وکٹ ملی۔

Loading...

Loading...