آئی پی ایل 2019 : صرف فاتح ہی نہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ٹیموں پر بھی ہوگی پیسوں کی بارش ، جانئے کس کو ملے گی کتنی رقم

آئی پی ایل کا 12 واں سیزن اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے ۔ اتوار کو چنئی سپرکنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان سیزن کا فائنل میچ کھیلا جائے گا ۔

May 12, 2019 11:11 AM IST | Updated on: May 12, 2019 11:11 AM IST
آئی پی ایل 2019 : صرف فاتح ہی نہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ٹیموں پر بھی ہوگی پیسوں کی بارش ، جانئے کس کو ملے گی کتنی رقم

صرف فاتح ہی نہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ٹیموں پر بھی ہوگی پیسوں کی بارش ۔ فوٹو : ٹویٹر۔

آئی پی ایل کا 12 واں سیزن اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے ۔ اتوار کو چنئی سپرکنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان سیزن کا فائنل میچ کھیلا جائے گا ۔ دونوں ہی ٹیمیں تین تین مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کرچکی ہیں اور اس مرتبہ جیتنے والی ٹیم چار مرتبہ آئی پی ایل کا خطاب اپنے کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی ۔

آئی پی ایل 2019 کا خطاب جیتنے والی ٹیم پر جم کر پیسوں کی برسات ہوگی ۔ جیتنے والی ٹیم کو 20 کروڑ روپے کی رقم ملتی ہے ۔ وہیں فائنل میں ہارنے کے باجود رنر اپ ٹیم کو 12.5 کڑوڑ روپے کی رقم ملے گی ۔ علاوہ ازیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکیں ، مگر پلے آف میں پہنچی ٹیموں کو بھی پیسے ملیں گے ۔ دوسرے کوالیفائر میں ہارنے کے باوجود دہلی کیپٹلس کو 10.5 کروڑ کی انعامی رقم دی جائے گی وہیں پلے آف میں پہنچی چوتھی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کو بھی 8.5 کروڑ روپے کی رقم ملے گی ۔

ٹیموں انعامی رقم

فاتح : 20 کروڑ روپے ۔

Loading...

رنر اپ : 12.5 کروڑ روپے

تیسری پوزیشن : 10.5 کروڑ روپے ( دہلی کیپٹلس ) ۔

چوتھی پوزیشن : 8.5 کروڑ روپے ( سن رائزرس حیدرآباد ) ۔

سیزن میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی ایوارڈ اور پیسے دئے جاتے ہیں ۔

آرینج کیپ : 10 لاکھ روپے ( ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والا کھلاڑی ) ۔

پرپل کیپ : 10 لاکھ روپے ( ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینےوالا کھلاڑی ) ۔

موسٹ ویلوایبل پلیئر : 10 لاکھ روپے ۔

ایمرجنگ پلیئر : 10 لاکھ روپے ۔

Loading...