آئی پی ایل 2019 : کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو لگا بڑا جھٹکا ، آندرے رسیل کو لگی چوٹ ، لے جایا گیا اسپتال

انڈین پریمیئر لیگ کے 12 ویں سیزن میں اپنے بلے سے طوفان مچانے والے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے آل راونڈر آندرے رسیل زخمی ہوگئے ہیں ۔

Apr 18, 2019 05:01 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 05:01 PM IST
آئی پی ایل 2019 : کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو لگا بڑا جھٹکا ، آندرے رسیل کو لگی چوٹ ، لے جایا گیا اسپتال

فوٹو : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

انڈین پریمیئر لیگ کے 12 ویں سیزن میں اپنے بلے سے طوفان مچانے والے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے آل راونڈر آندرے رسیل زخمی ہوگئے ہیں ۔ بدھ کو کولکاتہ کے ایڈن گارڈن پر پریکٹس کے دوران آندرے رسیل کو بلے بازی کے دوران گردن میں چوٹ لگ گئی ۔ آندرے رسیل نیٹس پر بلے بازی کررہے تھے تبھی نیٹ گیند باز میناد منجریکر نے رسیل کو باونسر پھینکی جو ان کی گردن پر جالگی ۔ گیند لگتے ہی رسیل گر پڑے اور درد سے کراہنے لگے ۔ رسیل کو ان کے ساتھیوں نے گھیرا اور انہیں اسپتال لے جایا گیا ۔

چوٹ لگنے کے بعد آندرے رسیل کو سی ایم آر آئی اسپتال میں ایم آر آئی اسکین کیلئے لے جایا گیا ۔ رسیل کی رپورٹ اب تک نہیں آئی ہے۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ بنگلورو کے خلاف جمعہ کو ہونے والے میچ میں انہیں آرام دیا جاسکتا ہے۔ بنگلورو اور کولکاتہ کے درمیان جمعہ کو میچ ہونا ہے اور رسیل اگر اس مقابلے میں نہیں کھیلتے ہیں تو یہ کے کے آر کیلئے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہوگا۔

کولکاتہ کی بات کریں تو اس نے 8 میچوں میں سے چار میچ جیتے ہیں۔ ٹیبل پوائنٹس میں وہ چھٹے نمبر پر ہے ۔ ایسے میں پلے آف میں پہنچنے کیلئے کولکاتہ کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، جس کیلئے رسیل کا ٹیم میں ہونا بھی ضروری ہے۔

Loading...