آئی پی ایل 2019 : رائل چیلنجرس بنگلورو نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 10 رنوں سے ہرایا

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے کپتان کوہلی کی سنچری کی بدولت کے کے آر کو جیت کیلئے 214 رنوں کا ہمالیائی ہدف دیا ، جس کے جواب میں کے کے آر 203 رن ہی بناسکی۔

Apr 19, 2019 11:56 PM IST | Updated on: Apr 20, 2019 12:00 AM IST
آئی پی ایل 2019 : رائل چیلنجرس بنگلورو نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 10 رنوں سے ہرایا

وراٹ کوہلی ۔ فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

آئی پی ایل 2019 کے ایک میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 10 رنوں سے ہرادیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے کپتان کوہلی کی سنچری کی بدولت کے کے آر کو جیت کیلئے 214 رنوں کا ہمالیائی ہدف دیا ، جس کے جواب میں کے کے آر 203 رن ہی بناسکی۔اس ٹورنامنٹ میں یہ آر سی بی کی دوسری جیت ہے۔

کے کے آر کی جانب سے سب سے زیادہ نتیش رانا نے ناٹ آٹ 85 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ آندرے رسیل نے طوفانی انداز میں 25 گیندوں میں 65 رن کی اننگز کھیلی ۔ رسیل نے 9 چھکے اور دو چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ سنیل نارائن نے 18 رن ، شبھم گل اور اتھپا نے 9، 9 رن بنائے ۔ بنگلورو کیلئے ڈیل اسٹین نے دو اور سینی اور اسٹونس نے ایک ایک وکٹ لیا۔

اس سے پہلے آر سی بی نے کپتان کوہلی کی سنچری کی بدولت ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔ کوہلی نے 58 گیندوں میں 100 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ معین علی نے 28 گیندوں میں 66 رن کی طوفانی اننگز کھیلی ۔ علاوہ ازیں پارتھیو پٹیل نے 11 ، ناتھ نے 13 اور اسٹونس نے 17 رن بنائے۔ کولکاتہ کیلئے گرنی ، نارائن ، رسیل اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ لئے۔

Loading...

Loading...