آئی پی ایل 2019 : ریشبھ پنت کا کیچ چھوٹنے پر بھڑک گئے ایم ایس دھونی ، لائیو میچ میں ہی کھلاڑی دی "سزا "۔

دہلی کیپٹلس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان آئی پی ایل 2019 کے دوسرے کوالیفائر میں ایم ایس دھونی کا غصہ دیکھنے کے لائق تھا ۔ ان کے غصہ کی وجہ تیز گیند باز دیپک چاہر ایک بڑی غلطی تھی ۔

May 10, 2019 10:51 PM IST | Updated on: May 10, 2019 10:51 PM IST
آئی پی ایل 2019 : ریشبھ پنت کا کیچ چھوٹنے پر بھڑک گئے ایم ایس دھونی ، لائیو میچ میں ہی کھلاڑی دی

ریشبھ پنت کا کیچ چھوٹنے پر بھڑک گئے ایم ایس دھونی ، لائیو میچ میں ہی کھلاڑی دی "سزا "۔

دہلی کیپٹلس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان آئی پی ایل 2019 کے دوسرے کوالیفائر میں ایم ایس دھونی کا غصہ دیکھنے کے لائق تھا ۔ ان کے غصہ کی وجہ تیز گیند باز دیپک چاہر ایک بڑی غلطی تھی ۔ وہ دہلی کپٹلس کے طوفانی بلے باز ریشبھ پنت کا کیچ پکڑے میںناکام رہے اور گیند پر چھکا بھی دیدیا ۔ اس سیزن میں یہ تیسری مرتبہ ہے جب چاہر کی وجہ سے دھونی غصہ ہوئے ہیں۔ پہلی مرتبہ جب دھونی ناراض ہوئے تھے تو اس وقت چاہر کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے ۔

دراصل دہلی کیپٹلس کی اننگز کا 17 واں  اوور عمران طاہر نے پھینکا ۔ اوور کی چوتھی گیند پر ریشبھ پنت نے بلا چلایا ، گیند بلے کے نچلے حصہ سے لگ کر لانگ آف پر گئی ۔ وہاں پر دیپک چاہر کھڑے تھے اور انہوں نے گیند کو پکڑ لیا ، لیکن ان کا پاوں پہلے ہی باونڈری کو ٹچ کر گیا تھا ۔ ساتھ ہی وہ گیند لے کر باونڈری کے اندر بھی چلے گئے ۔ اس سے پنت آوٹ ہونے سے بچ گئے اور انہیں چھ رن مل گئے۔

اس کو دیکھ کر ایم ایس دھونی حیران رہ گئے اور ناراضگی ان کے چہرے پر صاف جھلک رہی تھی ۔ وہ مایوسی و غصے میں سر ہلاتے نظر آئے ۔ ساتھ ہی دھونی نے فوران لانگ آف سے چاہر کو ہٹادیا ۔ گیند باز عمران طاہر بھی کیچ نہ پکڑے جانے کی وجہ سے سکتے میں آگئے۔ گیند کو ہوا میں جاتے دیکھ کر وہ وکٹ کا جشن منانے کی تیاری کرچکے تھے ، لیکن دیپک چاہر نے انہیں مایوس کردیا ۔

Loading...

IPL 2019, csk vs dc live score, ms dhoni ipl 2019, dhoni angry, deepak chahar catch, rishabh pant batting, एमएस धोनी गुस्‍सा, आईपीएल 2019, रिषभ पंत

تاہم بعد میں ریشبھ پنت کو دیپک چاہر نے ہی آوٹ کیا ۔ پنت 25 گیندوں میں دو چکے اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔

Loading...