آئی پی ایل 2019 : راجستھان رائلس کیلئے بری خبر، پہلے میچ گنوایا اور اب کپتان رہانے پر لگا لاکھوں کا جرمانہ

راجستھان رائلس کو چنئی سپرکنگس کے خلاف اتوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے کپتان اجنکیا رہانے پر سست اوور ریٹ کے لئے 12 لاکھ کا جرمانہ بھی لگا دیا گیا۔

Apr 01, 2019 06:56 PM IST | Updated on: Apr 01, 2019 07:35 PM IST
آئی پی ایل 2019 : راجستھان رائلس کیلئے بری خبر، پہلے میچ گنوایا اور اب کپتان رہانے پر لگا لاکھوں کا جرمانہ

فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

راجستھان رائلس کو چنئی سپرکنگس کے خلاف اتوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے کپتان اجنکیا رہانے پر سست اوور ریٹ کے لئے 12 لاکھ کا جرمانہ بھی لگا دیا گیا۔رہانے پر یہ جرمانہ چنئی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔ اس میچ میں چنئی نے راجستھان کو 8 رنز سے ہرا دیا تھا۔ راجستھان کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری شکست تھی۔

میچ ریفری مانو نائر نے رہانے کو سست اوور ریٹ کا مجرم سمجھتے ہوئے جرمانہ لگا دیا۔ آئی پی ایل کی ریلیز کے مطابق راجستھان ٹیم نے آئی پی ایل کی ضابطہ اخلاق کے تحت اس سیزن میں پہلی بار سست اوور ریٹ اصول کی خلاف ورزی کی ہے، تو رہانے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا جاتا ہے۔

آئی پی ایل -12 میں یہ دوسرا معاملہ ہے جب سست اوور ریٹ کی وجہ سے کسی ٹیم کے کپتان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما پر اسی وجہ سے 12 لاکھ کا جرمانہ لگایا گیا تھا۔

Loading...

Loading...