آئی پی ایل 2019 : سنسنی خیز میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے چنئی سپرکنگس کو ایک رن سے دی شکست

آئی پی ایل 2019 کے ایک میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے چنئی سپرکنگس کو شکست دیدی ہے۔

Apr 21, 2019 11:57 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 11:57 PM IST
آئی پی ایل 2019 : سنسنی خیز میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے چنئی سپرکنگس کو ایک رن سے دی شکست

فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

آئی پی ایل 2019 کے ایک میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے چنئی سپرکنگس کو شکست دیدی ہے۔ آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں سات وکٹ پر 161 رن بنائے ، جس کے جواب میں چنئی سپرکنگس 160 رن ہی بناسکی ۔ اس ٹورنامنٹ میں آر سی بی کی یہ تیسری جیت ہے۔

آر سی بی کی جانب سے سلامی بلے باز پارتھیو پٹیل نے سب سے زیادہ 53 رن بنائے ۔ پارتھیو پٹیل کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی نے 9 رن ، اے بی ڈی ویلیئرس نے 25 رن ، ناتھ نے 24 رن ، اسٹونس نے 14 رن ، معین علی نے 26 رن ، نیگی نے پانچ رن اور امیش یادو نے ایک رن بنائے۔ چنئی کی طرف سے چاہر ، جڈیجہ اور براوو نے دو دو جبکہ عمران طاہر نے ایک وکٹ لیا۔

ہدف کے تعاقب میں اتری چنئی کی شروعات کافی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اس کو دو جھٹکے لگے ۔ پہلے شین واٹسن پانچ رن بناکر ڈیل اسٹین کا شکار بنے اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر سریش رینا بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد جلد ہی پانچ رن بناکر فاف ڈوپلیسس بھی پویلین لوٹ گئے ۔ کیدار جادھو بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور انہوں نے صرف نو رن بنائے۔

تاہم اس کے بعد دھونی اور رائیڈو نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی ، مگر رائیڈو بھی 29 رن بناکر چہل کا شکار بن گئے۔ رائیڈو کے بعد جڈیجہ بھی گیارہ رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ تاہم مہندر سنگھ دھونی نے ایک مرتبہ پھر دھماکہ دار اننگز کھیلی ۔ دھونی نے 43 گیندوں پر 80 رن بنائے ۔

Loading...

Loading...