سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل سے باہر کرنے والے اس کھلاڑی نے اب ایم ایس دھونی کو للکارا ، کہی یہ بات

پوسٹ میچ پروگرام میں ریشبھ پنت نے کہا کہ اس میچ میں وہ ٹیم کو جیت کے قریب لے گئے ، لیکن وہ آوٹ ہوگئے ۔ اگلے میچ میں وہ اس کسر کو پوری کریں گے ۔

May 09, 2019 01:15 PM IST | Updated on: May 09, 2019 01:16 PM IST
سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل سے باہر کرنے والے اس کھلاڑی نے اب ایم ایس دھونی کو للکارا ، کہی یہ بات

فوٹو : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کی طوفانی اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2019 میں سن رائزرس حیدرآباد کو ایلیمنیٹر مقابلہ میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کی راہ دکھادی ۔ دہلی نے آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ ناک آوٹ میچ جیت کر دوسرے کوالیفائر کا ٹکٹ کٹوایا ہے ، جہاں اس کا سامنا اب ایم ایس دھونی کی کپتانی والی چنئی سپرکنگس سے ہوگا ۔

پوسٹ میچ پروگرام میں ریشبھ پنت نے کہا کہ اس میچ میں وہ ٹیم کو جیت کے قریب لے گئے ، لیکن وہ آوٹ ہوگئے ۔ اگلے میچ میں وہ اس کسر کو پوری کریں گے ۔ اشاروں ہی اشاروں میں پنت نے چنئی کو پہلے سے ہی ہوشیار رہنے کی وارننگ دیدی ہے ۔ انہوں نے سنجے منجریکر سے کہا کہ اگر اس طرح کی وکٹ پر آپ سیٹ ہوجاتے ہیں ، تو آپ کو میچ ختم کرنا چاہئے ، میں اس کو کافی نزدیک لے گیا ، لیکن اگلی مرتبہ میں ٹیم کو جیت دلاوں گا ۔

Loading...

ریشبھ پنت نے میچ کے 18 ویں اوور میں باسل تھمپی کے اوور میں 22 رن بنا کرمیچ کو دہلی کے حق میں کردیا ۔ اس اوور میں انہوں نے دو چوکے اور دو چھکے لگائے تھے ، لیکن 19 ویں اوورمیں بھونیشور کمار کی گیند پر بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ محمد نبی کو کیچ دے بیٹھے ۔ جس وقت پنت آوٹ ہوئے اس وقت دہلی کے پاس سات گیندیں باقی تھیں اور اس کو جیت کیلئے صرف پانچ رن چاہئے تھے ۔

Loading...