بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کے کپتان راشد خان کا ہوگا پہلا امتحان ، دیا یہ بڑا بیان

تجربہ کار اسپنر راشد خان بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات سے شروع ہو رہے واحدکرکٹ ٹیسٹ میچ میں افغانستان کی کپتانی کریں گے۔

Sep 04, 2019 11:51 PM IST | Updated on: Sep 04, 2019 11:51 PM IST
بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کے کپتان راشد خان کا ہوگا پہلا امتحان ، دیا یہ بڑا بیان

راشد خان اور شکیب الحسن ۔ فوٹو : بی سی بی ۔

تجربہ کار اسپنر راشد خان بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات سے شروع ہو رہے واحدکرکٹ ٹیسٹ میچ میں افغانستان کی کپتانی کریں گے۔ افغانستان کے کپتان راشد نے کہا کہ میں کافی پرجوش ہوں۔ یہ نیا کردار ہے اور میں مثبت رہ کر کھیل کا مکمل لطف لینے کی کوشش کروں گا۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان کی ٹیم کافی اتار چڑھاو سے گزری ہے۔ افغانستان کا یہ تیسرا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ ورلڈ کپ کے بعد 20 سالہ لیگ اسپنر راشد کو تینوں فارمیٹ میں کپتان بنایا گیا ہے۔

Loading...

ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد راشد خان کو تینوں فارمیٹ میں ٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔ افغانستان کو ٹیسٹ درجہ 2017 میں ملا اور اس نے جون 2018 میں ہندوستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا ، جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم اس کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں اس نے آئر لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Loading...