دوست کی موت کے بعد ٹوٹ گیا تھا یہ کھلاڑی ، اب ورلڈ کپ جتایا تو ملی کیریئر کی سب سے بڑی خوشخبری

کسی بھی کرکٹر کا سب سے بڑا خواب ورلڈ کپ جیتنا اور اپنے ملک کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہوتا ہے ۔ انگلینڈ کے سلامی بلے باز جیسن رائے کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب تو پورا ہوگیا اور اب ان کی انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش بھی پوری ہونے والی ہے ۔

Jul 17, 2019 10:51 PM IST | Updated on: Jul 17, 2019 10:51 PM IST
دوست کی موت کے بعد ٹوٹ گیا تھا یہ کھلاڑی ، اب ورلڈ کپ جتایا تو ملی کیریئر کی سب سے بڑی خوشخبری

دوست کی موت کے بعد ٹوٹ گیا تھا یہ کھلاڑی ، اب ورلڈ کپ جتایا تو ملی کیریئر کی سب سے بڑی خوشخبری

کسی بھی کرکٹر کا سب سے بڑا خواب ورلڈ کپ جیتنا اور اپنے ملک کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہوتا ہے ۔ انگلینڈ کے سلامی بلے باز جیسن رائے کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب تو پورا ہوگیا اور اب ان کی انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش بھی پوری ہونے والی ہے ۔ دراصل انگلینڈ کے سلیکٹرس نے جیسن رائے کو آئیرلینڈ کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی ٹیم میں جگہ دی ہے ۔ جیسن رائے کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے ۔

آئیرلینڈ کے خلاف جیسن رائے کے انتخاب کے بعد اب یہ مانا جارہا ہے کہ وہ اگلے مہینے سے شروع ہورہے ایشیز سیریز کیلئے بھی انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ آپ کو بتادیں کہ جیسن رائے نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ، جس کی وجہ سے انہیں ٹیسٹ ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے ۔ جیسن رائے نے ورلڈ کپ کی سات اننگز میں 443 رن بنائے تھے اور ان کا اوسط 63.29 رہا تھا ۔

Loading...

قابل ذکر ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب جیسن رائے کرکٹ سے دور ہورہے تھے ۔ سال 2012 میں دوست کی موت نے انہیں کافی پریشان کردیا تھا ۔ دراصل رائے ، سرے کیلئے کاونٹی کرکٹ کھیلتے ہیں اور اسی ٹیم کے کھلاڑی ٹام مین یارڈ سے ان کی گہری دوستی تھی ۔

سال 2012 میں مین یارڈ پولیس سے بچ کر بھاگ رہے تھے ، لیکن اسی دوران ریلوے ٹریک پر ٹرین سے کٹ کر ان کی موت ہوگئی ۔ اس حادثہ کے بعد رائے پھوٹ پھوٹ کر روائے اور انہیں سنبھالنا مشکل ہوگیا ۔ حالانکہ اس کے بعد انہوں نے کرکٹ پر ایک مرتبہ پھر کرکٹ پر توجہ مرکوز کی اور آج وہ انگلینڈ کو ورلڈ چمپئن بناچکے ہیں ۔

آئیرلینڈ کے خلاف انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم : جوروٹ ( کپتان ) معین علی ، جیمس اینڈرسن ، جانی بیرسٹو ، اسٹورٹ براڈ ، روری برنس ، سیم کرن ، لوئس گریگری ، جیک لیچ ، جیسن رائے ، آلی اسٹون ، کرس ووکس ۔

Loading...