انگلینڈ کے کھلاڑی جو روٹ کے ساتھ بڑا حادثہ ، پرائیویٹ پارٹ پر لگی تیز گیند ، ٹوٹ گیا ایل گارڈ

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش کپتان جو روٹ کے ساتھ سنگین حادثہ پیش آتے آتے بچ گیا ۔

Sep 06, 2019 10:11 PM IST | Updated on: Sep 06, 2019 10:11 PM IST
انگلینڈ کے کھلاڑی جو روٹ کے ساتھ بڑا حادثہ ، پرائیویٹ پارٹ پر لگی تیز گیند ، ٹوٹ گیا ایل گارڈ

انگلینڈ کے کھلاڑی جو روٹ کے ساتھ بڑا حادثہ ، پرائیویٹ پارٹ پر لگی تیز گیند ، ٹوٹ گیا ایل گارڈ

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش کپتان جو روٹ کے ساتھ سنگین حادثہ پیش آتے آتے بچ گیا ۔ آسٹریلیائی تیز گیند باز مچیل اسٹارک کی تیز رفتار گیند ان کے پرائیویٹ پارٹ پر جاکر لگ گئی ۔ روٹ نے ایل گارڈ پہن رکھا تھا ، جس کی وجہ سے وہ بچ گئے ، نہیں تو انہیں سنگین چوٹ لگ سکتی تھی ۔ گیند اتنی تیز تھی کہ ایل گارڈ بھی ٹوٹ گیا ۔

گیند لگنے کے بعد روٹ کافی دیر تک گھٹنوں کے بل کریز پر بیٹھے رہے ۔ حالانکہ بعد میں درد کم ہونے پر وہ اٹھے اور انہوں نے بلے بازی جاری رکھی ۔ انہوں نے سلامی بلے باز ریری برنس کے ساتھ مل کر انگینڈ کو مقابلہ میں بنائے رکھا ۔ مینچسٹر میں کھیلے جارہے اس میچ میں تیسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا ، لیکن چائے کے وقفتہ تک انگلینڈ نے کا اسکور 125 رن تھا ۔

Loading...

root 2

روٹ کے ساتھ یہ حادثہ انگلینڈ کی اننگز کے 39 ویں اوور میں پیش آیا ۔ اس اوور کی چوتھی گیند روٹ کے بلے کو چکما دیتی ہوئی بدن پر جا کر لگ گئی ۔ گیند لگتے ہی روٹ کریز پر گڑ پڑے اور درد کی وجہ سے گھٹنوں کے بل کریز پر ہی بیٹھ گئے ۔ ان کی ٹیم کے فیزیو فوری طور پر مدد کیلئے آگئے ۔

Loading...