ہندوستان کے اس طوفانی گیند باز کو قسمت نے پھر دی دغا ، کھیلے بغیر ہی ٹیم سے ہوگیا باہر

تیز گیند باز کملیش ناگرکوٹی ایمرجنگ ٹیمس ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ رواں ہفتہ ہی بنگلہ دیش میں شروع ہونے والا ہے ۔

Nov 11, 2019 05:23 PM IST | Updated on: Nov 11, 2019 05:23 PM IST
ہندوستان کے اس طوفانی گیند باز کو قسمت نے پھر دی دغا ، کھیلے بغیر ہی ٹیم سے ہوگیا باہر

ہندوستان کے اس طوفانی گیند باز کو قسمت نے پھر دی دغا ، کھیلے بغیر ہی ٹیم سے ہوگیا باہر

تیز گیند باز کملیش ناگرکوٹی ایمرجنگ ٹیمس ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ رواں ہفتہ ہی بنگلہ دیش میں شروع ہونے والا ہے ۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے گزشتہ جمعہ کو ناگرکوٹی کو یہ جانکاری دی ۔ بتادیں کہ گزشتہ سال نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ میں ناگرکوٹی نے شاندار گیند بازی کی تھی ۔ انہوں نے اپنی رفتار سے سب کو چونکا دیا تھا ۔ وہ مسلسل 140 کلو میٹر فی گھنٹہ اور اس سے زیادہ کی رفتار سے گیند بازی کرسکتے ہیں ، لیکن چوٹ کی وجہ سے تقریبا ڈیڑھ سال سے ٹیم سے باہر ہیں ۔ وہ آخری مرتبہ کرکٹ میدان میں راجستھان کی جانب سے تمل ناڈو کے خلاف وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلے تھے ۔ انہیں آئی پی ایل 2018 کی نیلامی میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے خریدا تھا ، لیکن چوٹ کی وجہ سے وہ آئی پی ایل نہیں کھیل سکے تھے ۔

بتادیں کہ ناگرکوٹی کی پیٹھ کے نچلے حصہ ، ایڑی اور ٹخنے میں اسٹریس فریکچر ہے ۔ ناگرکوٹی نے گھریلو کرکٹ میں بھی شاندار گیند بازی کی ہے ۔ 9 لسٹ اے میچوں میں 25 کی اوسط سے ان کے نام 11 وکٹ ہیں ۔ انہوں نے راجستھان کی جانب سے لسٹ اے میچوں میں سب سے پہلی ہیٹ ٹرک لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔

Loading...

nagarkoti

کملیش ناگرکوٹی کی جگہ شیوم ماوی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ماوی اور ناگر کوٹی دونوں انڈر 19 ورلڈ کپ میں ساتھ میں کھیلے تھے اور ٹیم انڈیا کی گیند بازی کا اہم حصہ تھے ۔ ماوی آئی پی ایل میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی جانب سے کھیلتے ہیں ، جبکہ گھریلو کرکٹ میں اترپردیش کی ٹیم کے رکن ہیں ۔ ان کے نام  پانچ فرسٹ کلاس میں 19 اور 13 لسٹ اے میچوں میں 18 وکٹ ہیں ۔

ایمرجنگ ٹیمس ایشیا کپ کی ٹیم میں ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے باز وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان جعفر اور آدتیہ ٹھاکرے بھی شامل ہیں ۔ 2018 میں ہندوستان کو فائنل میں سری لنکا سے دلچسپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس مرتبہ ٹیم انڈیا گروپ اے میں ہے اور اس کے ساتھ بنگلہ دیش ، ہانگ کانگ اور نیپال کی ٹیمیں ہیں ۔ وہیں گروپ بی میں سری لنکا ، افغانستان ، پاکستان اور عمان کی ٹیمیں ہیں ۔ ہندوستان کا پہلا میچ 14 نومبر کو نیپال سے ہے ۔ فائنل 23 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com