نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بنایا عالمی ریکارڈ ، ورلڈ کپ کے فائنل میں کیا یہ بڑا کارنامہ

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اتوار کو انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں اپنا پہلا رن بنانے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

Jul 14, 2019 10:45 PM IST | Updated on: Jul 14, 2019 10:45 PM IST
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بنایا عالمی ریکارڈ ، ورلڈ کپ کے فائنل میں کیا یہ بڑا کارنامہ

کین ولیمسن ۔ فوٹو : اے پی ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اتوار کو انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں اپنا پہلا رن بنانے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ ولیمسن اس طرح ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔ ولیمسن نے فائنل میں 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

ولیمسن کے اس عالمی کپ میں 10 میچوں سے کل 578 رنز ہو گئے ہیں اور انہوں نے سابق سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ولیمسن کپتان کے طور پر فائنل سے پہلے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز کے معاملے میں جے وردھنے کی برابری پر تھے۔

Loading...

کین ولیمسن عالمی کپ کے کسی بھی ایک ٹورنامنٹ میں 500 سے زائد رنز بنانے والے چار کپتانوں میں سے ایک ہیں۔

Loading...