روہت شرما اور شکیب الحسن تھے مضبوط دعویدار ، مگر کین ولیمسن بنے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ، جانیں کیوں

فائنل میچ میں انگلینڈ کے ورلڈ کپ چمپئن بننے کے بعد جب ولیمسن کے نام کا اعلان کیا گیا تو کئی لوگ چونک گئے ۔ اپنے نام کو منتخب کئے جانے پر ایک مرتبہ تو خود ولیمسن کو بھی یقین نہیں ہوا ۔

Jul 15, 2019 05:58 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 05:58 PM IST
روہت شرما اور شکیب الحسن تھے مضبوط دعویدار ، مگر کین ولیمسن بنے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ، جانیں کیوں

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ۔ فوٹو : اے پی ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا ۔ فائنل میچ میں انگلینڈ کے ورلڈ کپ چمپئن بننے کے بعد جب ولیمسن کے نام کا اعلان کیا گیا تو کئی لوگ چونک گئے ۔ اپنے نام کو منتخب کئے جانے پر ایک مرتبہ تو خود ولیمسن کو بھی یقین نہیں ہوا ۔ انہوں نے 10 میچوں میں 82.57 کی اوسط سے 578 رن بنائے ۔ کیوی کپتان نے دو سنچری اور پانچ نصف سنچریاں بنائیں ۔ وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملہ میں چوتھے نمبر پر رہے ۔ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بننے میں انہوں نے ہندوستان کے روہت شرما ، آسٹریلیا کے مچیل اسٹارک اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑا ۔

ولیمسن کے نام کا اعلان جب پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے کیا گیا تو اس وقت بتایا گیا کہ انہوں نے نہ صرف 578 رن بنائے ، بلکہ بہترین کپتانی کے دم پر ٹیم کو فائنل تک پہنچایا ۔ وہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں دو مرتبہ مین آف دی میچ بھی منتخب کئے گئے ۔ انہیں آئی سی سی کے آزاد پینل نے اس خطاب کیلئے منتخب کیا ۔ بتادیں کہ ٹورنامنٹ کے کئی میچوں میں ولیمسن کی کپتانی نے مخالف ٹیموں کو پٹخنی دینے میں اہم رول اداکا کیا ۔ ایسے میں روہت پر ولیمسن بھاری پڑ گئے ۔

Loading...

روہت شرما نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں سب سے زیادہ رن بنائے ، لیکن وہ ورلڈ کپ میں سچن تیندولکر کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے ۔ روہت نے سب سے زیادہ 648 رن بنائے ۔ روہت نے نو میچوں میں 81 کی اوسط سے 648 رن بنائے ۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ میں پانچ سنچریاں بنائیں اور اسی کے ساتھ وہ ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 140 رہا ۔ سچن نے 2003 میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں 673 رن بنائے تھے ۔

kane williamson, cricket world cup 2019, rohit sharma, world cup player of the tournament, world cup final, केन विलियमसन, वर्ल्‍ड कप 2019, रोहित शर्मा

وہیں بنگلہ دیش کے اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بننے کے بڑے دعویدار تھے ۔ انہوں نے 606 رن بنائے اور 11 وکٹ بھی جھٹکے ۔ ایسے میں ان کا دعوی بھی کافی مضبوط تھا ، لیکن ان کا دعوی بھی ولیمسن کے آگے کمزور پڑ گیا ۔

Loading...