سمندر کنارے رومانٹک ہوئے وراٹ کوہلی، انوشکا شرما کی گود میں لیٹ کر کھینچی ہاٹ سیلفی

وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ ویسٹ انڈیز میں لی گئی اپنی سیلفی شیئر کی ہے جسے ان دونوں کی اب تک کی سب سے ہاٹ سیلفی مانا جارہا ہے۔

Sep 11, 2019 04:38 PM IST | Updated on: Sep 11, 2019 05:58 PM IST
سمندر کنارے رومانٹک ہوئے وراٹ کوہلی، انوشکا شرما کی گود میں لیٹ کر کھینچی ہاٹ سیلفی

انوشکا شرما۔ وراٹ کوہلی: فائل فوٹو

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی بیوی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں ڈالنے میں بالکل بھی ہچک محسوس نہیں کرتے ہیں۔ مگر اب وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ ویسٹ انڈیز میں لی گئی اپنی سیلفی شیئر کی ہے جسے ان دونوں کی اب تک کی سب سے ہاٹ سیلفی مانا جارہا ہے۔ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ لوگوں نے اسے جم کر ٹرول کیا ہے۔

دراصل وراٹ کوہلی نے ٹویٹر پر اپنی اور انوشکا شرما کی فوٹو شیئر کی ہے۔  تصویر میں وراٹ کوہلی انوشکا شرما کی گود میں لیٹے ہیں۔ وراٹ جہاں سیلفی لینے میں مصروف ہیں وہیں انوشکا نے اپنے دونوں ہاتھوں سے وراٹ کو تھام رکھا ہے۔ حالانکہ اس تصویر  میں دونوں کے درمیان ایک کامن بات ہے۔ وہ یہ کہ وراٹ اور انوشکا دونوں نے ہی اپنے چہرے پر الگ۔الگ احساسات لانے کی کوشش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ ایک فین نے لکھا ہے کہ آپ دونوں بہت شاندار لگ رہے ہیں۔ وہیں ایک دوسرے مداح نے یہاں تک لکھ دیا کہ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما پورے ہندستان کے بھیا اور بھابھی ہیں۔

 

Loading...