ورلڈ کپ 2019: کوہلی اوردھونی کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیزکودیا 269 رنوں کا ہدف

ورلڈ کپ 2019 کے 34 ویں میچ میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ ہورہا ہے ۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کرمانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Jun 27, 2019 02:56 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 07:12 PM IST
ورلڈ کپ 2019: کوہلی اوردھونی کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیزکودیا 269 رنوں کا ہدف

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیزکو269 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کے 34 ویں میچ میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 269 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ اس دوران کپتان وراٹ کوہلی اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے شاندارنصف سنچری لگائی۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل نے 48 رن اورہاردک پانڈیا نے 46 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ حالانکہ یہ دونوں بلے با نصف سنچری مکمل کرنے سےمحروم رہ گئے۔

ہندوستان نے ٹاس جیت کرمانچسٹر کےاولڈ ٹریفرڈ میدان پر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری ہندوستانی ٹیم کو پہلا جھٹکا 29 کے مجموعی اسکورپر روہت شرما کے طورپرلگا۔ روہت شرما 18 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی اورکے ایل راہل نے ٹیم انڈیا کی اننگ کوآگے بڑھایا اور اسکور کو 100 کے قریب پہنچا دیا۔ تاہم کے ایل راہل اپنی نصف سنچری سے چوک گئے اور48 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ ہندوستان کودوسرا جھٹکا 98 کے مجموعی اسکورپرلگا۔

Loading...

اس کے بعد وجے شنکرکچھ خاص نہیں کرسکےاورصرف 14 رن بنا کرپویلین لوٹ گئے۔ اس کےبعد کیدارجادھوآئے، مگروہ بھی اپنا جادونہیں دکھا سکے اور7 رن بنا کرآوٹ ہوگئے۔ ہندوستان کوچوتھا جھٹکا 140 کے مجموعی اسکورپرلگا۔ 180 رنوں کے اسکورپروراٹ کوہلی بھی 72 رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ٹیم میں مشکل میں آگئی، لیکن ہاردک پانڈیا اورکپتان دھونی نے محتاط اندازمیں کھیلتے ہوئے ٹیم کو باعزت اسکورتک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ کوہلی کا بڑا وکٹ جیسن ہولڈرکوملا۔

وہیں اگر پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو پانچ میچوں میں چارجیت کےساتھ ہندوستان تیسرے نمبرپرہےاوراس کے پاس 9 پوائنٹس ہیں جبکہ ادھرویسٹ انڈیز 6  میچوں میں چارپوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبرپرہے۔ اس میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم اب تک صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے جبکہ ہندوستان نے کوئی میچ نہیں گنوایا ہے۔

ہندوستانی ٹیم : روہت شرما ، کے ایل راہل ، وراٹ کوہلی ، وجے شنکر ، کیدار جادھو ، ایم ایس دھونی ، ہاردک پانڈیا ، محمد سمیع ، کلدیپ یادو ، یجویندر چہل ، جسپریت بمراہ۔

ویسٹ انڈیز ٹیم : کرس گیل ، سنیل ایمبریس ، شائی ہوپ ، نکولس پورن ، شیمرون ہیٹ مائر، جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ ، فیبیئن ایلین ، کیمار روچ ، شیلڈن کاٹریل ، اوشین تھومس۔

Loading...