سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، ان پانچ کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی ، پڑھیں پورا شیڈیول

تیز گیند باز حسن علی گھریلو میدان پر طویل عرصے بعد منعقد ہو رہی سری لنکا کے خلاف دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں ۔

Sep 21, 2019 09:30 PM IST | Updated on: Sep 21, 2019 09:30 PM IST
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، ان پانچ کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی ، پڑھیں پورا شیڈیول

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، ان پانچ کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی

تیز گیند باز حسن علی گھریلو میدان پر طویل عرصے بعد منعقد ہو رہی سری لنکا کے خلاف دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف 27 ستمبر سے شروع ہو نے والی تین میچوں کی سیریز کے لئے اپنی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ۔ پی سی بی نے جاری اپنی ریلیز میں اس کی اطلاع دی۔ بورڈ نے بتایا کہ حسن علی کو لاہور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انجری پر قابو پانے کے لیے ری ہیبی لٹیشن پاس کرنا ہوگا۔

عابد علی ، افتخار احمد ، محمد نواز، محمد رضوان اور عثمان شنواری کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ان تمام کھلاڑیوں کو آئی سی سی 2019 عالمی کپ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاکہ ہم نے سلیکشن کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کرنے اور مکمل منصوبہ بندی کے بعد اس ٹیم کو منتخب کیا ہے۔ ہم نے اس سیزن میں صرف 50 رنز کے فارمیٹ کے میچ کھیلے ہیں اور ہمیں اس کا پورا فائدہ اٹھانا ہوگا۔

Loading...

انہوں نے کہاکہ اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران ہم نے یہ محسوس کیا ہے کہ نہ ہی کوئی ٹیم کمزور ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی میچ آسان ہوتا ہے۔ ہم نے جن پانچ کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے وہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہے۔ ان کھلاڑیوں کے پاس اب بین الاقوامی کرکٹ میں خود کو ثابت کرنے کا موقع رہے گا۔ خیال رہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی کی یقین دہانی حاصل کرنے کے بعد طے شدہ پروگرام کے مطابق اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ لست ملنگا، اینجلو میتھیوز اور دمتھ كرونارتنے اس دورے سے سیکورٹی وجوہات سے پہلے ہی ہٹ چکے ہیں۔

پاکستانی ٹیم : ۔

سرفراز احمد (کپتان) ، بابراعظم (نائب کپتان) ، عابد علی ، آصف علی ، فخر زمان ، حارث سہیل ، محمد حسنین ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، امام الحق ، محمد عامر ، محمد نواز، محمد رضوان ، شاداب خان ، عثمان خان شنواری اور وہاب ریاض ۔

میچ کا شیڈیول : ۔

ون ڈے سیریز : ۔

پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ  ، 27 ستمبر، نیشنل اسٹیڈیم کراچی

دوسرا ایک روزہ کرکٹ میچ ، 29 ستمبر، نیشنل اسٹیڈیم کراچی

تیسرا ایک روزہ کرکٹ میچ  2 اکتوبرنیشنل اسٹیڈیم کراچی

ٹی 20 سیریز : ۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ، 5 اکتوبر، قذافی اسٹیڈیم لاہور

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ، 7 اکتوبر، قذافی اسٹیڈیم لاہور

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ، 9 اکتوبر، قذافی اسٹیڈیم لاہور

Loading...