تین ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں دھونی ، اس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ مل کر کررہے ہیں یہ کام

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے ہی ایم ایس دھونی کے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے ۔ حالانکہ دھونی نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے ۔

Oct 07, 2019 07:05 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 07:11 PM IST
تین ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں دھونی ، اس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ مل کر کررہے ہیں یہ کام

تین ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں دھونی ، اس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ مل کر کررہے ہیں یہ کام ( فوٹو : اے پی ) ۔

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی تقریبا تین ماہ سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں ۔ انہوں نے اپنا پچھلا انٹرنیشنل میچ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا سیمی فائنل کھیلا تھا ۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس کے بعد دھونی نے کرکٹ سے بریک لے لیا اور ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کھیلنے کیلئے خود کو غیر دستیاب قرار دیا ۔ اس دوران دھونی 15 دنوں کی فوجی ٹریننگ کیلئے کشمیر بھی گئے ۔ دھونی کے کرکٹ سے دور رہنے کی وجہ سے ان کے مستقبل کو لے کر بھی طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ۔

ٹیم انڈیا کے سینئر وکٹ کیپر دھونی دسمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو سیریز میں واپسی کرسکتے ہیں ۔ حالانکہ وہ اس سے پہلے ہونے والی بنگلہ دیش سیریز میں بھی ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ ایسے میں سبھی کے ذہن میں یہی سوال پیدا ہورہا ہے کہ آخر دھونی کرکٹ سے دور رہنے کے دوران کیا کررہے ہیں ۔

Loading...

دراصل دھونی ممبئی میں بالی وود اداکار ارجن کپور کے ساتھ نظر آئے ہیں ۔ جی نہیں ، وہ کسی فلم کی شوٹنگ نہیں کررہے ہیں بلکہ یہ دونوں فٹ بال کھیلتے ہوئے نظر آئے ۔ 38 سال کے دھونی کا فٹ بال سے لگاو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ اتنا ہی نہیں دھونی خود بھی انڈین سپر لیگ کی ٹیم چنئی ایف سی کے شریک مالک ہیں ۔ اس میچ میں ان کے ساتھ ٹینس اسٹار لینڈر پیس بھی موجود تھے ۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے ہی ایم ایس دھونی کے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے ۔ حالانکہ دھونی نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ وہ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ برقرار رہ سکتے ہیں ۔ اس دوران دھونی نوجوان وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو تراشنے کا کام بھی کریں گے ۔ دھونی فی الحال 38 سال کے ہوچکے ہیں اور اس بات کی امید کم ہی ہے کہ وہ 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ تک کھیلیں گے ۔ حالانکہ دھونی فی الحال ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کریں گے ۔ اس بات کا اشارہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی بھی دے چکے ہیں ۔

Loading...